صدر مملکت کی 12 مئی کے مسلم باغ، بلوچستان دہشتگرد حملے کے شہداء کے لواحقین سے فون پر بات چیت

اسلام آباد، 19 مئی 2023: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی 12 مئی کے مسلم باغ، بلوچستان دہشتگرد حملے کے شہداء کے لواحقین سے فون پر بات چیت

صدر مملکت نے شہداء  کو خراج عقیدت پیش کیا، قوم کیلئے خدمات پر سلام پیش کیا

شہداء کے ورثاء سے گفتگو میں صدر مملکت کا گہرے دکھ اور رنج کا اظہار

شہداء کے ورثاء سے بات چیت کے دوران صدر مملکت کی آنکھیں اشک بار

صدر مملکت نے حوالدار عبدالرحیم ، محمد عرفان اور ندیم اقبال کے لواحقین سے فون پرگفتگو کی

صدر مملکت کی سٹینوٹائپسٹ غلام فرید  اور سینٹری ورکرزصابر مسیح اور شان مسیح کے ورثاء سے  بھی بات چیت

صدرعارف علوی نے لانس نائیک فہیم مشتاق اور سپاہی سعید اسلم اورطلحہ جامی  کے ورثاء سے فون پر اظہار تعزیت کیا

شہداء قوم کا اثاثہ ہیں، قوم ان کی قربانیاں فراموش نہیں کرے گی، صدر مملکت

صدر مملکت نے شہداء کی وطن کیلئے خدمات کو سراہا، قوم کی جانب سے خراج عقیدت پیش کیا

٭٭٭

Accessibility Tools
Increase Font

Decrease Font

High Contrast

Negative Contrast

Light Background

Links Underline

GrayScale

Readable Fonts

Reset