صدر مملکت کی 12 جولائی کو ژوب کینٹ، بلوچستان میں دہشت گرد حملے میں شہید ہونے والوں کے خاندانوں سے فون پر گفتگو

اسلام آباد: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی 12 جولائی کو ژوب کینٹ، بلوچستان میں دہشت گرد حملے میں شہید ہونے والوں کے خاندانوں سے فون پر گفتگو

صدر مملکت نے شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا ، خدمات کو سراہا

صدر مملکت کا حوالدار محمد عثمان، صوبیدار سکندر اور نائب صوبیدار مصطفیٰ کے لواحقین سے اظہار تعزیت

صدر مملکت نے لانس نائیک گل حمید اور نائیک جاوید شہزاد کے اہل خانہ سے بھی فون پر بات کی

صدر مملکت نے سپاہی محمد یوسف ، فہیم اور مقصود کے ورثاء سے بھی فون پر اظہارِ افسوس کیا

صدر مملکت نے شہداء اور اُن کے خاندانوں کے جذبہ حب الوطنی اور ایثار کو سلام پیش کیا

صدر مملکت نے قوم کی جانب سے شہداء اور اُن کے خاندانوں کو خراج عقیدت پیش کیا

صدر مملکت نے شہداء کی فرض سے لگن اور وطن کیلئے قربانی کا بھی اعتراف کیا

صدر مملکت نے شہداء کیلئے بلندی درجات ، لواحقین کیلئے صبر جمیل کی دعا کی

***

Accessibility Tools
Increase Font

Decrease Font

High Contrast

Negative Contrast

Light Background

Links Underline

GrayScale

Readable Fonts

Reset