صدر مملکت کو زینب الرٹ رسپانس اینڈ ریکوری ایکٹ پر عمل درآمد کے حوالے سے بریفنگ

اسلام آباد، 24 اگست 2023 ء : صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کو زینب الرٹ رسپانس اینڈ ریکوری ایکٹ پر عمل درآمد کے حوالے سے بریفنگ

بریفنگ میں سیکرٹری انسانی حقوق، زینب الرٹ ریسپانس اینڈ ریکوری ایجنسی (زارا)  کے حکام  کی شرکت

اجلاس میں زینب انصاری کے والد امین انصاری کی بھی شرکت

اغوا اور بچوں پر تشدد کے واقعات کی روک تھام کیلئے مربوط اقدامات کی ضرورت ہے، صدر مملکت

بچوں کی گمشدگی کے واقعات کے تدارک کیلئے معاشرے کی ہر سطح تک آگاہی پہنچانا ہوگی ، صدر مملکت

بچوں کی حفاظت، گمشدگی سے بچاؤ بارے والدین اور اساتذہ کو آگاہی دینا ہوگی ، صدر مملکت

گمشدہ بچوں کی جلد تلاش کیلئے قانون نافذ کرنے والے اداروں اور دیگر تمام اسٹیک ہولڈرز کے  مابین  مضبوط تعاون ناگزیر ہے ، صدر مملکت

وفاقی ، صوبائی پولیس کے محکموں اور متعلقہ اداروں کے مابین  مؤثر رابطے کا نظام قائم کرنے کی ضرورت ہے ، صدر مملکت

بچوں کی گمشدگی کے واقعات کی روک تھام ، جلد تلاش میں مقامی پولیس کا کلیدی کردار ہے ، صدر مملکت

پولیس بچوں کی گمشدگی ، اغوا ء کے بارے میں اطلاع کی بروقت رجسٹریشن  یقینی بنائے، صدر مملکت

غیر سرکاری تنظیموں کے ساتھ مشاورتی اجلاس میں گمشدہ بچوں کے حوالے سے آگاہی اور نظام میں بہتری کیلئے تجاویز لی جائیں، صدر مملکت

بچوں کی گمشدگی ، اغواء کے تدارک کیلئے اسلام آباد کی سطح پر زارا ایجنسی کا قیام خوش آئند ہے ، صدر مملکت

زارا ایجنسی کے قیام سے گمشدہ بچوں کی بروقت تلاش ، معلومات کے تبادلے میں مدد ملے گی ، صدر مملکت

صدر مملکت کو زینب الرٹ ایکٹ اور زارا ایجنسی کے مینڈیٹ اور کارکردگی کے بارے میں بریفنگ بھی دی گئی

بچوں کی گمشدگیاں روکنے کیلئے زارا ایجنسی متعلقہ اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ مل کر کام کررہی ہے ، بریفنگ

زینب الرٹ کی مدد سے اب تک 2153 بچوں کی گمشدگیوں کے حوالے سے شکایات درج کی گئی ، بریفنگ

1247 بچوں کو کامیابی سے تلاش کیا گیا، 430 جعلی رپورٹس تھیں ، بریفنگ

1837 شکایات پر کاروائی مکمل کی گئی ، 319 شکایات پر کام جاری ہے ، بریفنگ

متعلقہ صوبائی اور وفاقی محکموں کے مابین تعاون بہتر بنانے پر کام جاری ہے ، بریفنگ

٭٭٭

Accessibility Tools
Increase Font

Decrease Font

High Contrast

Negative Contrast

Light Background

Links Underline

GrayScale

Readable Fonts

Reset