صدر مملکت کا پاک فوج کے 13 جولائی کو کچھی کینال کے شہداء کے لواحقین سے فون پر رابطہ ، خراج عقیدت پیش کیا

اسلام آباد، 27 جولائی 2023 ء : صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا پاک فوج کے شہداء کے لواحقین سے فون پر رابطہ ، خراج عقیدت پیش کیا

صدر مملکت کی 13 جولائی  کوکچھی کینال ، سوئی ، بلوچستان میں حملے کے شہداء کے ورثاء سے فون پر گفتگو

صدر مملکت نے شہداء کو دفاع ِوطن کی خاطر جان کا نذرانہ پیش کرنے پر خراج عقیدت پیش کیا

صدر مملکت نے نائیک اسماعیل خان ، سپاہی عبدالغفور اور سپاہی شفقت اللہ کے لواحقین سے بات کی

صدر مملکت نے ورثاء سے گفتگو کے دوران شہداء کی وطن کیلئے خدمات کو سراہا

صدر مملکت نے شہداء اور انکے خاندانوں کے جذبہ قربانی اور حب الوطنی کو سلام پیش کیا

صدر مملکت نے شہداء کیلئے بلندی درجات ، ورثاء کیلئے صبر جمیل کی دعا کی

٭٭٭

Accessibility Tools
Increase Font

Decrease Font

High Contrast

Negative Contrast

Light Background

Links Underline

GrayScale

Readable Fonts

Reset