صدرِ مملکت، آصف علی زرداری سے وفاقی وزیر برائے مذہبی اُمور سردار محمد یوسف کی ایوانِ صدر میں ملاقات

اسلام آباد، 12 اگست، 2025: صدرِ مملکت، آصف علی زرداری سے وفاقی وزیر برائے مذہبی اُمور سردار محمد یوسف کی ایوانِ صدر میں ملاقات

ملاقات میں اقلیتی حقوق کے تحفظ، مذہبی رواداری کے فروغ اور بین المذاہب ہم آہنگی پر تفصیلی تبادلہ خیال —

اقلیتی عبادت گاہوں کو غیر قانونی قبضوں سے واگزار کرانے کے لیے مؤثر اقدامات کی ضرورت ہے — صدرِ مملکت

صدر آصف علی زرداری نے وزارتِ مذہبی امور کی اقلیتی برادری کے حقوق کے لیے کاوشوں کو سراہا

اقلیتی فلاحی فنڈ سے 2 ہزار 236 طلبہ کو 6 کروڑ روپے کے وظائف دیے گئے — وفاقی وزیر برائے مذہبی امور

ایک ہزار 231 ضرورت مند افراد کو مالی امداد فراہم کی گئی — وفاقی وزیر

32 اقلیتی عبادت گاہوں کی مرمت اور تزئین کے لیے 4 کروڑ 50 لاکھ روپے مختص کیے گئے ہیں — وفاقی وزیر سردار محمد یوسف

بیساکھی، گورو نانک دیو جی کی سالگرہ، کٹاس راج اور سادھو بیلا جیسے تقریبات کے لیے مفت سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں — وفاقی وزیر

نفرت انگیز تقاریر کی روک تھام کے لیے مختلف مذاہب کے علما سے مشاورت کی جاتی ہے — وفاقی وزیر

اقلیتی برادری کے مسائل کے حل اور اُن کے حقوق کے فروغ میں دلچسپی اور تعاون پر صدر آصف علی زرداری کا شکریہ ادا کرتے ہیں — وفاقی وزیر برائے مذہبی اُمور

***

Accessibility Tools
Increase Font

Decrease Font

High Contrast

Negative Contrast

Light Background

Links Underline

GrayScale

Readable Fonts

Reset