صدرِ مملکت آصف علی زرداری سے آزاد جموں و کشمیر کے وزیرِ اعظم راجہ فیصل ممتاز راٹھور سمیت پارلیمانی وفد کی ملاقات

اسلام آباد، 11 فروری 2026: صدرِ مملکت آصف علی زرداری سے آزاد جموں و کشمیر کے وزیرِ اعظم راجہ فیصل ممتاز راٹھور سمیت پارلیمانی وفد کی ملاقات۔ 

وفد میں سابق وزیرِ اعظم سردار تنویر الیاس بھی موجود تھے۔

وفد نے  آزاد جموں و کشمیر کی مجموعی صورتحال سے صدرِ پاکستان کو آگاہ کیا۔ 

وفد نے صدر زرداری سے پارٹی معاملات پر رہنمائی طلب کی اور آئندہ اقدامات پر مشاورت کی۔ 

ملاقات میں مرحوم بیرسٹر سلطان محمود، سابق صدر آزاد جموں و کشمیر کی مغفرت کے لیے فاتحہ خوانی بھی کی گئی۔ 

صدر زرداری نے بھارتی غیر قانونی تسلط میں مقیم کشمیری عوام کے تحفظ اور ان کے حقِ خودارادیت کے لیے قومی یکجہتی اور پختہ موقف پر زور دیا۔

***

Accessibility Tools
Increase Font

Decrease Font

High Contrast

Negative Contrast

Light Background

Links Underline

GrayScale

Readable Fonts

Reset