صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے مسلم ورلڈ لیگ کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر محمد بن عبدالکریم العیسیٰ کو نشانِ خدمت عطا کرنے کی منظوری دے دی۔

اسلام آباد، 12 جولائی 2026 : صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے مسلم ورلڈ لیگ کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر محمد بن عبدالکریم العیسیٰ کو نشانِ خدمت عطا کرنے کی منظوری دے دی۔

صدرِ مملکت نے ڈاکٹر محمد بن عبدالکریم العیسیٰ کو بین المذاہب ہم آہنگی، اعتدال پسندی کے فروغ، امتِ مسلمہ کے درمیان تعاون کے استحکام اور عالمِ اسلام کے لیے نمایاں خدمات کے اعتراف میں نشانِ خدمت عطا کرنے کی منظوری دی۔

صدرِ مملکت نے نیشنل یونیورسٹی آف ماڈرن لینگویجز (نمل) کی جانب سے ڈاکٹر محمد بن عبدالکریم العیسیٰ کو اسلامیات اور بین الاقوامی تعلقات میں اعزازی ڈاکٹریٹ عطا کرنے کی بھی منظوری دی۔

***

Accessibility Tools
Increase Font

Decrease Font

High Contrast

Negative Contrast

Light Background

Links Underline

GrayScale

Readable Fonts

Reset