صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے پانچ سمریوں اور بلوں کی منظوری دے دی۔

اسلام آباد، 11 اگست 2026 : صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے پانچ سمریوں اور بلوں کی منظوری دے دی۔

ان میں ایکسپورٹ امپورٹ بینک آف پاکستان ترمیمی بل 2026، مالیاتی اداروں کی مالی رقوم کی وصولی ترمیمی بل 2026 اور وفاقی بورڈ آف ریونیو ترمیمی بل 2026 کی منظوری شامل ہے۔ 

صدرِ مملکت نے سید علی محمود کو پاکستان سول ایوارڈ عطا کرنے کی منظوری بھی دی۔

صدرِ مملکت نے تنظیمِ اسلامی تعاون کے رکن ممالک کے انسدادِ بدعنوانی قوانین کے نفاذ میں تعاون سے متعلق مکہ المکرمہ کنونشن کی توثیق کی منظوری بھی دے دی۔

***

Accessibility Tools
Increase Font

Decrease Font

High Contrast

Negative Contrast

Light Background

Links Underline

GrayScale

Readable Fonts

Reset