صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے عیدالاضحیٰ کی نماز زرداری ہاؤس نواب شاہ میں ادا کی۔

نواب شاہ،27 مئی 2026: صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے عیدالاضحیٰ کی نماز زرداری ہاؤس نواب شاہ میں ادا کی۔

صدر آصف علی زرداری نے ملکی سلامتی، ترقی اور خوشحالی کیلئے خصوصی دعا کی۔

صدرِ مملکت نے نمازِ عید کے بعد شہریوں اور عمائدین سے عید ملی۔

عیدالاضحیٰ کے موقع پر زرداری ہاؤس نواب شاہ میں شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی سید غلام مصطفیٰ شاہ، صوبائی وزیر علی حسن زرداری، ضیاء الحسن لنجار اور عاشق حسین زرداری نے بھی زرداری ہاؤس میں نمازِ عید ادا کی۔

میئر نواب شاہ رشید بھٹی، ڈپٹی میئر مبشر آرائیں، منتخب نمائندوں اور اعلیٰ افسران نے بھی عیدالاضحیٰ کی نماز میں شرکت کی۔

***

Accessibility Tools
Increase Font

Decrease Font

High Contrast

Negative Contrast

Light Background

Links Underline

GrayScale

Readable Fonts

Reset