صدرِ مملکت آصف علی زرداری کا خیبر پختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی دہشت گردوں کے خلاف کامیاب کارروائیوں پر خراجِ تحسین

اسلام آباد، 10 نومبر 2025: صدرِ مملکت آصف علی زرداری کا خیبر پختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی دہشت گردوں کے خلاف کامیاب کارروائیوں پر خراجِ تحسین۔

صدرِ مملکت نے انٹیلی جنس کی بنیاد پر شمالی وزیرستان اور درہ آدم خیل میں کی گئی کارروائیوں میں کامیابی کو قوم کے عزم و استقلال کا مظہر قرار دیا۔

فتنۂ الخوارج اور اس کے بھارت نواز سہولت کار پاکستان کے امن و استحکام کے دشمن ہیں: صدر آصف علی زرداری

وطنِ عزیز سے بیرونی پشت پناہی میں سرگرم دہشت گردوں کا مکمل خاتمہ قومی اتفاقِ رائے سے کیا جارہا ہے: صدر زرداری

صدر آصف علی زرداری نے شہداء کو خراجِ عقیدت اور سیکیورٹی فورسز کے عزم و حوصلے کو خراجِ تحسین پیش کیا۔

“عزمِ استحکام” کے تحت دہشت گردی کے ناسُور کے خاتمے تک کارروائیاں جاری رہیں گی: صدرِ مملکت 

***

Accessibility Tools
Increase Font

Decrease Font

High Contrast

Negative Contrast

Light Background

Links Underline

GrayScale

Readable Fonts

Reset