صدرِ مملکت آصف علی زرداری کا دہشت گردی کے خلاف آپریشن میں شہداء کو خراجِ عقیدت

اسلام آباد، 29 اکتوبر 2025: صدرِ مملکت آصف علی زرداری کا دہشت گردی کے خلاف آپریشن میں شہداء کو خراجِ عقیدت

صدرِ مملکت نے کرم کے علاقے ڈوگر میں خوارج کے خلاف کارروائی میں شہید ہونے والے کیپٹن نعمان سلیم اور اُن کے پانچ ساتھیوں کی قربانی کو خراجِ تحسین پیش کیا

قوم اپنے بہادر سپوتوں کی قربانیوں پر فخر کرتی ہے: صدرِ مملکت

صدرِ مملکت نے دہشت گردوں کے خاتمے کے لیے سیکیورٹی فورسز کے عزم، بہادری اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہا

صدرِ مملکت نے کہا کہ وژن عزمِ استحکام کے تحت بھارت کے حمایت یافتہ فتنۂ خوارج کے خلاف آپریشن دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک جاری رہے گا

شہداء کی قربانیاں قومی اتحاد، سلامتی اور استحکام کی ضمانت ہیں: صدرِ مملکت

صدرِ مملکت نے شہداء کے اہلِ خانہ سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا اور اُن کے لیے صبر و حوصلے کی دعا کی

***

Accessibility Tools
Increase Font

Decrease Font

High Contrast

Negative Contrast

Light Background

Links Underline

GrayScale

Readable Fonts

Reset