صدرِ مملکت، آصف علی زرداری کا ضلع مستونگ میں فتنۂ الہندستان کے دہشت گردوں کے سیکیورٹی فورسز پر حملے کی شدید مذمت ۔

اسلام آباد، 7 اگست، 2025: صدرِ مملکت، آصف علی زرداری کا ضلع مستونگ میں فتنۂ الہندستان کے دہشت گردوں کے سیکیورٹی فورسز پر حملے کی شدید مذمت ۔

صدرِ مملکت کا حملے میں شہید ہونے والے میجر محمد رضوان طاہر، نائیک ابنِ امین اور لانس نائیک محمد یونس کو خراجِ عقیدت۔

صدرِ مملکت کا شہداء کے لیے بلندیٔ درجات کی دعا اور اہلِ خانہ سے اظہارِ تعزیت۔

قوم اپنے بہادر شہداء کی عظیم قربانیوں کو سلام پیش کرتی ہے — صدر آصف علی زرداری۔

صدرِ مملکت کا جوابی حملے میں دہشت گردوں کو جہنم واصل کرنے پر سیکیورٹی فورسز کی بہادری کو سراہا۔

دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پوری قوم اپنی سیکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے — صدرِ مملکت۔

بھارت کی سرپرستی میں سرگرم دہشت گرد عناصر کا جلد قلع قمع کیا جائے گا — صدر آصف علی زرداری۔

***

Accessibility Tools
Increase Font

Decrease Font

High Contrast

Negative Contrast

Light Background

Links Underline

GrayScale

Readable Fonts

Reset