صدرِ مملکت آصف علی زرداری کا پمز اسپتال اسلام آباد آتشزدگی کے افسوسناک واقعے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار

اسلام آباد، 26 اگست 2026 : صدرِ مملکت آصف علی زرداری کا پمز اسپتال اسلام آباد آتشزدگی کے افسوسناک واقعے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار۔

صدرِ مملکت کا آتشزدگی کے نتیجے میں نومولود بچوں کے جاں بحق ہونے پر لواحقین سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار۔

نومولود بچوں کی المناک اموات انتہائی دلخراش اور ناقابلِ تلافی نقصان ہے: صدرِ مملکت

لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں، اللّہ تعالیٰ جاں بحق بچوں کے درجات بلند فرمائے: صدر زرداری

واقعے کے ذمہ داروں کا تعین کرکے قانون کے مطابق کارروائی کی جائے: صدرِ مملکت

اسپتالوں میں مریضوں، خصوصاً نومولود بچوں کی حفاظت کے لیے مؤثر فائر سیفٹی اور ہنگامی انتظامات یقینی بنائے جائیں: صدرِ مملکت

***

Accessibility Tools
Increase Font

Decrease Font

High Contrast

Negative Contrast

Light Background

Links Underline

GrayScale

Readable Fonts

Reset