صدرِ مملکت، آصف علی زرداری کا بھارتی حمایت یافتہ دہشتگردوں کی ہلاکت پر خیبرپختونخوا پولیس کی جرات اور بہادری کو خراجِ تحسین

اسلام آباد، 15 اگست، 2025: صدرِ مملکت، آصف علی زرداری کا بھارتی حمایت یافتہ دہشتگردوں کی ہلاکت پر خیبرپختونخوا پولیس کی جرات اور بہادری کو خراجِ تحسین

صدرِ مملکت کا دہشتگرد حملوں میں شہید ہونے والے خیبرپختونخوا پولیس کے جوانوں کی قربانیوں کو شاندار خراجِ عقیدت

قوم اپنے بہادر سپاہیوں اور پولیس جوانوں کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کرے گی — صدرِ مملکت

خیبرپختونخوا پولیس نے اپنی شجاعت اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں سے بھارتی سرپرست دہشتگردوں کے حملے ناکام بنائے — صدرِ مملکت

خیبرپختونخوا پولیس کے جانباز جوان دہشتگردی کے خلاف جنگ میں فرنٹ لائن پر ہیں اور پوری قوم ان پر فخر کرتی ہے — صدرِ مملکت

پاکستان دہشتگردی کے مکمل خاتمے کے لیے پُرعزم ہے اور آخری دہشتگرد کے خاتمے تک یہ جنگ جاری رہے گی — صدرِ مملکت

صدرِ مملکت نے شہداء کے اہلِ خانہ سے دلی ہمدردی کا اظہار  اور زخمی اہلکاروں کی جلد صحتیابی کے لیے دعا-

***

Accessibility Tools
Increase Font

Decrease Font

High Contrast

Negative Contrast

Light Background

Links Underline

GrayScale

Readable Fonts

Reset