صدرِ مملکت آصف علی زرداری کا اسلام آباد میں گیس سلنڈر دھماکے پر گہرے دکھ اور تشویش کا اظہار

اسلام آباد، 11 جنوری 2026: صدرِ مملکت آصف علی زرداری کا اسلام آباد میں گیس سلنڈر دھماکے پر گہرے دکھ اور تشویش کا اظہار۔

صدرِ مملکت کی دھماکے میں جاں بحق ہونے والوں کے اہلِ خانہ سے دلی تعزیت اور ہمدردی، زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لیے دعا۔

یہ سانحہ نہایت افسوسناک اور دل دہلا دینے والا ہے، قوم سوگوار خاندانوں کے غم میں برابر کی شریک ہے: صدر زرداری

متعلقہ ریگولیٹرز گیس سلنڈرز کی تیاری، معیار اور استعمال سے متعلق حفاظتی ضوابط پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنائیں: صدرِ مملکت کی ہدایت

صدرِ مملکت کی صوبائی حکومتوں اور اسلام آباد انتظامیہ کو ہدایت کہ گیس سلنڈرز کے محفوظ استعمال سے متعلق عوامی آگاہی مہم شروع کریں۔

قیمتی انسانی جانوں کا تحفظ ریاست کی اولین ذمہ داری ہے، ایسے سانحوں کی روک تھام کے لیے مؤثر اقدامات ضروری ہیں: صدر زرداری

***

Accessibility Tools
Increase Font

Decrease Font

High Contrast

Negative Contrast

Light Background

Links Underline

GrayScale

Readable Fonts

Reset