صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا گورنر خیبر پختونخواہ سے ٹیلی فون پر باجوڑ دھماکے پر اظہار ِ تعزیت

اسلام آباد، 01 اگست 2023 ء : صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا گورنر خیبر پختونخواہ سے ٹیلی فون پر باجوڑ دھماکے پر اظہار ِ تعزیت

صدر مملکت نے باجوڑ دھماکے میں قیمتی جانی نقصان پر گورنر  اور خیبر پختونخواہ کی عوام سے اظہارِ افسوس کیا

ہمارا مذہب ایسی مذموم کاروائیوں ، دہشت گرد حملوں کی اجازت نہیں دیتا ، صدر مملکت

خیبر پختونخواہ کی عوام نے دہشت گردی کے خلاف بڑی قربانیاں دیں، صدر مملکت

ملک  بھر سے دہشتگردی اور انتہا پسندی کا مکمل خاتمہ ناگزیر ہے  ، صدر مملکت

دہشت گرد ملک اور قوم کے دشمن ہیں، ناپاک عزائم میں کامیاب نہیں ہوں گے، صدر مملکت

صدر مملکت نے دھماکے میں جانبحق ہونے والوں کے ورثاء سے اظہارِ ہمدردی کیا، زخمیوں کی جلد صحتیابی کی دعا کی

٭٭٭

Accessibility Tools
Increase Font

Decrease Font

High Contrast

Negative Contrast

Light Background

Links Underline

GrayScale

Readable Fonts

Reset