صدرِ پاکستان آصف علی زرداری کا ضلع اورکزئی میں سیکیورٹی فورسز کی جرات مندانہ کارروائی پر خراجِ تحسین

اسلام آباد، 08 اکتوبر 2025: صدرِ پاکستان آصف علی زرداری کا ضلع اورکزئی میں سیکیورٹی فورسز کی جرات مندانہ کارروائی پر خراجِ تحسین

صدرِ مملکت کا بھارتی حمایت یافتہ فتنۂ خوارج کے 19 دہشتگردوں کے خاتمے پر اظہارِ اطمینان

صدرِ مملکت نے لیفٹینٹ کرنل جنید طارق شہید، میجر طیب راحت اور دیگر شہداء کو قوم کے ہیرو قرار دیا

صدرِ مملکت کا شہداء کے اہلِ خانہ سے دلی ہمدردی اور صبر و حوصلے کی دعا

صدرِ مملکت نے کہا کہ بہادر سپوتوں نے وطن کے دفاع میں اپنی جانوں کا نذرانہ دے کر لازوال مثال قائم کی

شہداء کی قربانیاں قوم کے عزم اور اتحاد کی علامت ہیں، صدرِ مملکت

پاکستان کی سرزمین سے بھارتی حمایت یافتہ دہشتگردی کے مکمل خاتمے کا عزم دہراتے ہیں، صدر آصف علی زرداری

پوری قوم اپنی مسلح افواج کے ساتھ سیسہ پلائی دیوار بن کر کھڑی ہے، صدرِ مملکت

***

Accessibility Tools
Increase Font

Decrease Font

High Contrast

Negative Contrast

Light Background

Links Underline

GrayScale

Readable Fonts

Reset