صدر آصف علی زرداری سے جمہوریہ چیک اور یوکرین کے لیے نامزد پاکستانی سفراء کی ملاقات

اسلام آباد، 11 جولائی، 2025: صدر آصف علی زرداری سے جمہوریہ چیک اور یوکرین کے لیے نامزد پاکستانی سفراء کی ملاقات

صدر مملکت سے جمہوریہ چیک کے لیے نامزد سفیر شہریار اکبر خان کی ملاقات

جمہوریہ چیک یورپ میں پاکستان کا اہم شراکت دار ہے، صدر  زرداری

دونوں ممالک کے درمیان تجارت، سرمایہ کاری اور عوامی روابط کو فروغ دینے کی ضرورت ہے، صدر مملکت

صدر زرداری کا پارلیمانی اور ثقافتی وفود کے تبادلوں کے فروغ پر زور

صدر کی شہریار اکبر خان کو نئی تقرری پر مبارکباد اور نیک تمناؤں کا اظہار

صدر آصف علی زرداری سے یوکرین کے لیے نامزد سفیر میجر جنرل ریٹائرڈ کنور عدنان احمد خان کی ملاقات

پاکستان یوکرین کے ساتھ باہمی مفاد پر مبنی تعاون کو مزید وسعت دینا چاہتا ہے، صدر مملکت

اقتصادی، تجارتی اور ثقافتی تعلقات کو فروغ دینے کے لیے  کردار ادا کریں، صدر مملکت کی نامزد سفیر کو ہدایت

صدر زرداری کی میجر جنرل ریٹائرڈ کنور عدنان احمد خان کو نئی ذمہ داری پر مبارک باد اور نیک خواہشات کا اظہار

***

Accessibility Tools
Increase Font

Decrease Font

High Contrast

Negative Contrast

Light Background

Links Underline

GrayScale

Readable Fonts

Reset