صدر عارف علوی کا مختلف واقعات میں شہید ہونے والے پاک فوج کے شہداء کے لواحقین سے ٹیلی فونک رابطہ

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا مختلف واقعات میں شہید ہونے والے پاک فوج کے شہداء کے لواحقین سے ٹیلی فونک رابطہ

صدر ِ پاکستان کا وطن کیلئے جان کا نذرانہ پیش کرنے پر شہداء اور ان کے خاندانوں کو خراج ِ عقیدت

صدر مملکت نے یکم جون کو سنگوان ، بلوچستان میں شہید ہونے والے سپاہی عنایت اللہ اور حسنین اشتیاق کے ورثاء سے فون پر بات کی

صدر مملکت نے شہداء کے جذبہ حب الوطنی کو سراہا، اظہار ِہمدردی کیا

صدر مملکت نے 3 جون کو شمالی وزیرستان  میں شہید ہونے والے لانس نائیک معراج الدین کے والد سے بھی بات کی

صدر مملکت نے 4 جون کو میر علی میں شہید ہونےوالے نائیک ظہیر عباس  کے والد سے بھی اظہار ِ تعزیت کیا

صدر مملکت نے 4 جون کو جانی خیل میں شہید ہونے والے حوالدار محمد انور اور نائب صوبیدار غلام مرتضیٰ کے ورثاء سے بھی فون پر اظہار ِ تعزیت کیا

صدر مملکت کی 5 جون کو جنوبی وزیرستان میں شہید ہونے والے لانس نائیک صابر کے لواحقین سے بھی رابطہ

صدر مملکت نے تمام شہداء کی وطن کیلئے خدمات اور فرائض سے حد درجہ لگن کو سراہا

صدر مملکت نے شہداء کی بہادری  اور جذبہ حب الوطنی کی بھی تعریف کی

صدر مملکت نے شہداء کیلئے بلندی درجات، لواحقین کیلئے صبر جمیل  کی دعا کی

٭٭٭

Accessibility Tools
Increase Font

Decrease Font

High Contrast

Negative Contrast

Light Background

Links Underline

GrayScale

Readable Fonts

Reset