صدر عارف علوی کا خواتین اور بچوں کی سزاؤں میں انسانی ہمدردی کی بنیادوں پر خصوصی چھوٹ کا اعلان

اسلام آباد, 07 جنوری 2024ء: صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی کا خواتین اور بچوں کی سزاؤں میں انسانی ہمدردی کی بنیادوں پر خصوصی چھوٹ کا اعلان

سزا میں چھوٹ کا اطلاق 2 سال یا اس سے کم عرصہ کیلئے سزا یافتہ خواتین اور بچوں پر ہوگا

چھوٹ کا اطلاق سزا مکمل ہونے میں 2 سال سے کم کا عرصہ رہ جانے والی خواتین اور بچوں پر بھی ہوگا

سزا میں کمی کا اطلاق قتل، جاسوسی ، ریاست مخالف سرگرمیوں ، اغوا، چوری ، ڈکیتی کےمجرموں پر نہیں ہوگا

کمی کا اطلاق زناءآرڈیننس، انسدادِ دہشت گردی ، غیرملکی افراد اور نشہ آور مواد کے کنٹرول ایکٹ کے تحت سزایافتہ مجرموں پر نہیں ہوگا

صدر مملکت نے سزاؤں میں کمی کی منظوری آئین کے آرٹیکل 45 اور رولز آف بزنس کے تحت دی

٭٭٭

Accessibility Tools
Increase Font

Decrease Font

High Contrast

Negative Contrast

Light Background

Links Underline

GrayScale

Readable Fonts

Reset