صدر عارف علوی  کا 3 نومبر کو پسنی ، بلوچستان میں حملے کے شہداء کے لواحقین سے ٹیلی فون پر اظہارِ افسوس

اسلام آباد، 21 نومبر 2023 ء : صدر عارف علوی  کا 3 نومبر کو پسنی ، بلوچستان میں حملے کے شہداء کے لواحقین سے ٹیلی فون پر اظہارِ افسوس

صدر مملکت نے شہداء اور ان کے خاندانوں کے جذبہ ِ ایثار پر انہیں سلام پیش کیا

صدر مملکت نے شہداء کی وطن کیلئے خدمات اور قربانی پر خراج عقیدت پیش کیا

صدر مملکت نے صوبیدار عبیداللہ ، نائیک محمد سجاد اور شہزاد قمر کے ورثاء سے بات کی

صدر مملکت کی سپاہی شہباز ، فیض الرحمٰن اور زاہد حسین  کے لواحقین سے گفتگو

صدر عارف علوی نے  سپاہی حمزہ ظہیر ، محمد امین ، شبر حسین اور سید مبارک شاہ کے ورثاء سے بھی اظہار افسوس کیا

صدر مملکت نے 12 نومبر کو میر علی ، شمالی وزیرستان میں شہید ہونے والے سپاہی عبداللہ کو بھی خراج عقیدت پیش کیا

صدر مملکت نے قوم کی جانب سے شہداء کے خاندانوں  کا شکریہ ادا کیا

صدر مملکت نے شہداء کیلئے بلندی درجات کی بھی دعا کی

صدر مملکت کا لواحقین سے اظہار ِ ہمدردی ، صبر جمیل کی دعا کی

٭٭٭

Accessibility Tools
Increase Font

Decrease Font

High Contrast

Negative Contrast

Light Background

Links Underline

GrayScale

Readable Fonts

Reset