President Zardari, Iranian Foreign Minister discuss bilateral ties, regional security

اسلام آباد، 5 مئی، 2025:  صدر مملکت آصف علی زرداری سے ایران کے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی کی ملاقات کی

ملاقات میں دو طرفہ اور باہمی دلچسپی کے امور پر بات چیت کی گئی

ملاقات میں علاقائی سلامتی کی صورتحال بالخصوص پہلگام واقعہ کے بعد بھارت اور پاکستان کے مابین جاری کشیدگی پر تبادلہ خیال

پاکستان اور ایران کے مابین تاریخی اور برادرانہ تعلقات ہیں، صدر مملکت

صدر مملکت کا خطے میں امن اور خوشحالی کے فروغ کیلئے مل کر کام کرنے کی اہمیت پر زور

پاکستان کا دورہ سپریم لیڈر آیت اللہ سید علی خامنہ ای اور ایرانی صدر مسعود پیزشکیان کی ہدایات پر کیا، ایرانی وزیر خارجہ

موجودہ صورتحال پر پاکستان کا موقف سمجھتے ہیں، ایرانی وزیر خارجہ

ایرانی وزیر خارجہ کا کشیدگی کم کرنے کیلئے فریقین پر تحمل کا مظاہرہ کرنے پر زور

ایران پاکستان کے ساتھ تعلقات کو اہمیت دیتا ہے ، ایرانی وزیر خارجہ

ایران پاکستان کے ساتھ باہمی مفاد میں دوطرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانے کا خواہاں ہے، عباس عراقچی

ایرانی وزیر خارجہ کا دوطرفہ تجارت کو اس کی بھرپور صلاحیت تک بڑھانے کی ضرورت پر بھی زور

ملاقات میں افغانستان کی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا

ایرانی وزیر خارجہ نے خطے کے معاملات پر پاکستان کے ساتھ  مل کر کام کرنے کی یقین دہانی کرائی

صدر مملکت نے اہم موڑ پر دورہ پاکستان کرنے پر ایرانی وزیر خارجہ کا شکریہ ادا کیا

بھارت کے جارحانہ اقدامات سے علاقائی امن و استحکام کو خطرہ ہے، صدر مملکت

صدر مملکت کا مذاکرات اور سفارت کاری کے لیے پاکستان کے عزم کا اعادہ

صدر مملکت کا دونوں ممالک کے باہمی مفاد میں ایران کے ساتھ تجارت کو فروغ دینے کی ضرورت پر بھی زور

ملاقات میں فریقین نے غزہ کی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا

فریقین کی غزہ اور مغربی کنارے میں اسرائیلی افواج کی طرف سے جاری مظالم ، انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی مذمت

ایرانی وزیر خارجہ کا ایرانی صدر کی جانب سے صدر آصف علی زرداری کے لیے نیک خواہشات کا بھی اظہار

***

Accessibility Tools
Increase Font

Decrease Font

High Contrast

Negative Contrast

Light Background

Links Underline

GrayScale

Readable Fonts

Reset