President of Pakistan, Asif Ali Zardari’s message on the 96th birthday of Begum Nusrat Bhutto

اسلام آباد، 24 مارچ، 2025: صدر مملکت، آصف علی زرداری کا بیگم نصرت بھٹو کی 96 ویں سالگرہ پر پیغام

پاکستانی تاریخ کی عظیم سیاسی شخصیت بیگم نصرت بھٹو کو ان کی 96 ویں سالگرہ پر خراجِ عقیدت پیش کرتے ہیں، صدر مملکت 

بیگم نصرت بھٹو  کی زندگی جرأت، قربانی اور جمہوریت سے غیر متزلزل وابستگی کی علامت تھی، صدر مملکت 

بیگم نصرت بھٹو نے آمریت کے تاریک ترین دور کا بہادری سے سامنا کیا، صدر مملکت 

 بیگم نصرت بھٹو نے جمہوریت کی بحالی کی جدوجہد کی قیادت کی، صدر مملکت 

بیگم نصرت بھٹو نے بے پناہ ذاتی اور سیاسی مشکلات کو صبر اور وقار کے ساتھ برداشت کیا، صدر مملکت 

بیگم نصرت بھٹو نے اپنے شوہر کی ناانصافی پر مبنی گرفتاری اور شہادت اور سیاسی انتقام کے بدترین حالات کا سامنا کیا، صدر مملکت 

بیگم نصرت بھٹو اپنے عزم و استقلال پر قائم رہیں، پاکستان پیپلز پارٹی کو تاریک دور میں سنبھالا، صدر مملکت 

بیگم نصرت بھٹو کی جمہوریت کیلئے قربانیاں اور خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی، صدر مملکت 

آج کے دن بیگم نصرت بھٹو  کے مشن کے ساتھ اپنی وابستگی کا اعادہ کرتے ہیں، صدر مملکت 

اللہ تعالیٰ بیگم نصرت بھٹو کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔ آمین، صدر مملکت 

***

Accessibility Tools
Increase Font

Decrease Font

High Contrast

Negative Contrast

Light Background

Links Underline

GrayScale

Readable Fonts

Reset