President of Pakistan, Asif Ali Zardari strongly condemns India's aggression against Pakistan by targeting civilian population across the border

اسلام آباد، 7 مئی، 2025: صدر مملکت، آصف علی زرداری کی بھارت کی جانب سے سرحد پار شہری آبادی کو نشانہ بناتے ہوئے پاکستان کے خلاف جارحیت کی شدید مذمت

پاکستان بھارتی جارحیت کا بھرپور اور منہ توڑ جواب دے گا، صدر مملکت 

بھارتی اشتعال انگیزی کا مقابلہ بھرپور طاقت اور پاکستان کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے تحفظ کے غیر متزلزل عزم کے ساتھ کیا جائے گا، صدر مملکت 

 شہری علاقوں کو نشانہ بنانا، بلا اشتعال بھارتی حمله بین الاقوامی قانون، اقوام متحدہ کے چارٹر اور پاکستان کی خودمختاری کی کھلی خلاف ورزی ہے، صدر مملکت 

 پوری پاکستانی قوم اپنی بہادر مسلح افواج کے پیچھے متحد ہے، صدر مملکت

بھارت کے بزدلانہ اقدامات ایک فاشسٹ حکومت کا اصل چہرہ بے نقاب کرتے ہیں، صدر مملکت 

بھارتی حکومت اپنے سیاسی ایجنڈے کو آگے بڑھانے کے لیے علاقائی امن و سلامتی داؤ پر لگانے کے لیے تیار ہے، صدر مملکت 

پاکستان کی مسلح افواج مادر وطن کے ایک ایک انچ کے دفاع کیلئے پوری طرح تیار اور اہل ہیں، صدر مملکت 

 ***

Accessibility Tools
Increase Font

Decrease Font

High Contrast

Negative Contrast

Light Background

Links Underline

GrayScale

Readable Fonts

Reset