President Asif Ali Zardari visits Combined Military Hospital Rawalpindi

اسلام آباد، 14 مئی، 2025: صدرِ پاکستان آصف علی زرداری کا سی ایم ایچ  راولپنڈی کا دورہ 

وفاقی وزیر داخلہ محسن رضا نقوی، کمانڈر 10 کور اور ہسپتال کی انتظامیہ بھی صدر مملکت کے ہمراہ 

صدر مملکت کی بلااشتعال  بھارتی حملوں میں زخمی ہونے والے پاک فوج کے جوانوں اور متاثرہ شہریوں کی عیادت 

صدر مملکت کی زخمیوں  سے فرداً فرداً ملاقات ، ان کی بہادری، قربانی اور حب الوطنی کو سراہا

ہمیں اپنے بہادر جوانوں کی قربانیوں پر فخر ہے، صدر مملکت

پوری قوم، اپنے سپاہیوں اور شہریوں کی قربانیوں کو سلام پیش کرتی ہے ، صدر مملکت

پاکستانی  قوم نے دشمن کی جارحیت کا ڈٹ کر مقابلہ کیا، صدر مملکت

بھارت کا رویہ جارحانہ، شدت پسندانہ اور علاقائی امن کے لیے خطرہ ہے، صدر مملکت

ہندوتوانظریے سے پورے خطے کی سلامتی کو شدید خطرات ہیں، صدر مملکت

مودی حکومت پاکستان کے خلاف جارحیت کو سیاسی مقاصد کیلئے استعمال کرنا چاہتی ہے ، صدر مملکت

پاکستان کی خودمختاری اور قومی سلامتی پر کوئی آنچ نہیں آنے دیں گے، صدر مملکت

پوری قوم کسی بھی جارحیت سے نمٹنے کیلئے متحد، پرعزم اور ہوشیار ہے،  صدر مملکت

پاکستان ہر قسم کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کی مکمل صلاحیت رکھتا ہے، صدر مملکت

صدر مملکت نے ہسپتال کے ڈاکٹروں، طبی عملے، نرسنگ اسٹاف اور انتظامیہ کا زخمیوں کی دیکھ بھال پر شکریہ ادا کیا 

٭٭٭

Accessibility Tools
Increase Font

Decrease Font

High Contrast

Negative Contrast

Light Background

Links Underline

GrayScale

Readable Fonts

Reset