President Asif Ali Zardari pays tribute to the security forces on the conclusion of successful military operation against terrorist involved in the attack on Jaffar Express Train

اسلام آباد، 12 مارچ، 2025: صدر مملکت، آصف علی زرداری کا جعفر ایکسپریس آپریشن مکمل کرنے پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین 

صدر مملکت کا آپریشن کے دوران 21 شہریوں اور 4 ایف سی جوانوں کی شہادت پر گہرے دُکھ اور افسوس کا اظہار 

صدر مملکت کی سیکیورٹی فورسز کی جانب سے موثر کاروائی میں 33 دہشت گرد جہنم واصل کرنے پر فورسز کی بہادری کی تعریف 

صدر مملکت نے شہریوں اور مسافروں کو بازیاب کرانے پر سیکیورٹی فورسز کی پیشہ وارانہ مہارت کو سراہا  

صدر مملکت کا جامِ شہادت نوش کرنے پر 4 ایف سی جوانوں کو خراج عقیدت 

صدر مملکت کی آپریشن جعفر ایکسپریس کے شہداء کیلئے بلندی درجات، ورثاء کیلئے صبر جمیل کی دعا 

صدر مملکت کا بلوچستان میں قیامِ امن اور دہشتگردی کے مکمل خاتمے کے عزم کا اظہار 

***

Accessibility Tools
Increase Font

Decrease Font

High Contrast

Negative Contrast

Light Background

Links Underline

GrayScale

Readable Fonts

Reset