President Asif Ali Zardari pays tribute to the security forces on eliminating 10 terrorists in Dera Ismail Khan

اسلام آباد، 21 مارچ، 2025: صدر مملکت، آصف علی زرداری کا ڈیرہ اسماعیل خان میں  آپریشن میں سیکیورٹی فورسز کی جانب سے 10 خوارج جہنم واصل کرنے پر فورسز کو خراج تحسین 

صدر مملکت نے انٹیلیجنس پر مبنی کاروائی کے دوران فتنۃ الخوارج کے دہشت گردوں کا قلع قمع کرنے پر سکیورٹی فورسز کی بہادری کو سراہا

صدر مملکت کا کاروائی کے دوران جامِ شہادت نوش کرنے والے کیپٹن حسنین اختر شہید  کو خراجِ عقیدت

قوم اپنے بہادر شہداء کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھے گی، صدر مملکت 

صدر مملکت  نے کیپٹن حسنین اختر شہید  کی بہادری اور جذبہ حب الوطنی کو سراہا

صدر مملکت کا شہید کے لواحقین کے ساتھ اظہار ہمدردی، صبر جمیل کی دعا

دہشت گردوں کے مکمل خاتمے تک سیکیورٹی فورسز کی کاروائیاں جاری رہیں گی، صدر مملکت 

دہشت گرد عناصر کے خاتمے، ملکی دفاع کیلئے ہمارا عزم غیر متزلزل رہے گا، صدر مملکت 

صدر مملکت کا فتنۃ الخوارج کے مکمل خاتمے کے قومی عزم کا اظہار 

٭٭٭

Accessibility Tools
Increase Font

Decrease Font

High Contrast

Negative Contrast

Light Background

Links Underline

GrayScale

Readable Fonts

Reset