President Asif Ali Zardari pays tribute to the security forces for successful military operation against terrorists in Khyber Pakhtunkhwa

اسلام آباد، 29 مئی، 2025: صدر مملکت، آصف علی زرداری کا خيبر پختون خوا میں بھارتی پراکسی فتنۃ الخوارج کے خلاف 2 مُختلف کامیاب کاروائیوں پر سیکورٹی فورسز کو خراج تحسین 

صدر مملکت نے کاروائیوں کے دوران 7 خوارج جہنم واصل کرنے پر سیکیورٹی فورسز کی بہادری کو سراہا 

صدر مملکت نے شمالی وزیرستان میں کاروائی کے دوران جامِ شہادت نوش کرنے والے 4 بہادر جوانوں کو خراج عقیدت پیش کیا 

صدر مملکت نے لیفٹیننٹ دانیال اسماعیل، نائب صوبیدار کاشف رضا، لانس نائیک فیاقت علی اور سپاہی محمد حمید کے جذبہ حب الوطنی اور بہادری کو سراہا

صدر مملکت کا وطن کیلئے جان کا نذرانہ پیش کرنے پر قوم کے بہادر سپوتوں کو خراج عقیدت 

پاکستان کی بہادر افواج بھارتی پراکسی فتنۃ الخوارج کی سرکوبی کیلئے کامیاب کاروائیاں کررہی ہیں، صدر مملکت

صدر مملکت کا دہشتگردی کے مکمل خاتمے تک کاروائیاں جاری  رکھنے کے عزم کا اعادہ 

 پوری قوم دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اپنی سیکیورٹی فورسز کے ساتھ ہے، صدر مملکت

صدر آصف علی زرداری کی شہداء کیلئے بلندی درجات، اہل خانہ کیلئے صبر جمیل کی دعا 

٭٭٭

Accessibility Tools
Increase Font

Decrease Font

High Contrast

Negative Contrast

Light Background

Links Underline

GrayScale

Readable Fonts

Reset