بیجنگ، 15 فروری، 2025: صدر مملکت آصف علی زرداری کا چین کے نشریاتی ادارے کے ساتھ انٹرویو میں اِظہار خیال
پاک -چین دوستی صرف اچھے وقتوں کی نہیں بلکہ سدا بہار دوستی ہے، صدر مملکت
پاکستان اور چین قریبی ہمسائے ہیں، تمام حالات میں دوست رہیں گے، صدر مملکت
پاکستان چین کی ترقی اور اپنے جغرافیہ سے مکمل طور پر مستفید ہونے کا خواہاں ہے، صدر مملکت
چینی عوام سے محبت رکھتے ہیں، چین کے ساتھ کھڑے رہیں گے، صدر مملکت
چینی صدر مضبوط اور مستقل مزاج ہیں، عالمی حالات کا ادراک رکھتے ہیں، صدر مملکت
پاک چین تعلقات تاریخی ہیں، نسلوں پر محیط ہیں، صدر مملکت
صدر شی جن پنگ کے سیاسی فلسفے اور طرز حکمرانی کا معترف ہوں، صدر مملکت
چین نے صدر شی جن پنگ کی قیادت میں ترقی کی کئی منازل طے کی ہیں، صدر مملکت
چین کی ترقی دنیا کیلئے خوش آئند ہے، صدر مملکت
چین نے تاریخ میں کبھی بھی قابض ملک کا کردار ادا نہیں کیا، صدر مملکت
چین دوسرے ملکوں میں مداخلت نہیں کرتا، صدر مملکت
چین کی ترقی سے خوف زدہ نہیں ہونا چاہیے، صدر مملکت
چین کے ساتھ لازوال دوستی پر یقین رکھتے ہیں، صدر مملکت
چین کے ساتھ روابط، سڑکیں اور مواصلات مزید بہتر اور پائیدار بنانے کی ضرورت ہے، صدر مملکت
چین زرعی شعبے میں پاکستان کی مدد کرسکتا ہے، صدر مملکت
پاکستان کے زرعی شعبے کی فی ایکڑ پیداواری صلاحیت چین کے مقابلے میں کم ہے، صدر مملکت
پاکستان میں چین کیلئے خصوصی انڈسٹریل پارکس پر كام کررہے ہیں، صدر مملکت
ماحولیات، آبپاشی سمیت مختلف شعبوں میں ملکی ترقی کیلئے چین کی ٹیکنالوجی سے مستفید ہونے کے خواہاں ہیں، صدر مملکت
چین کی ترقی خطے کے مفاد میں ہے، صدر مملکت
چین کی خلائی شعبے میں ترقی نئی نہیں، صدر مملکت
پاکستان چین کے ساتھ خلائی شعبے میں اپنی استعداد کار بڑھا رہا ہے، صدر مملکت
شنگھائی تعاون تنظیم خطے کی ترقی میں کردار کرے گی، صدر مملکت
ہماری توجہ پاکستان کے استحکام پر مرکوز ہے، صدر مملکت
چین کے ساتھ تعلقات پاکستان کی اولین ترجیح ہیں، صدر مملکت
***