President Asif Ali Zardari condemns the terrorist attack on the convoy of security forces in North Waziristan

اسلام آباد، 28 جون، 2025: صدر آصف علی زرداری کی شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کے قافلے پر دہشتگرد حملے کی شدید مذمت

 فتنۃ الہندوستان کے دہشت گردوں نے بارود بھری گاڑی فوجی قافلے سے ٹکرا دی ۔

صدر مملکت کا آپریشن کے دوران جامِ شہادت نوش کرنے والے 13 بہادر جوانوں کو خراجِ عقیدت

شہداء نے اپنی جانوں کا نذرانہ دے کر مادرِ وطن کے تحفظ کو یقینی بنایا — صدر آصف زرداری

قوم اپنے شہداء کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کرے گی — صدر آصف علی زرداری

 دفاع وطن کی راہ میں جان قربان کرنے والے ہمارے اصل ہیرو ہیں۔ صدر مملکت

ایسا بزدلانہ حملہ قوم کے حوصلے پست نہیں کر سکتا — صدر آصف علی زرداری

صدر آصف علی زرداری کا شمالی وزیرستان  میں  سیکیورٹی فورسز کی جانب سے 14 خوارج جہنم واصل کرنے پر فورسز کو خراج تحسین

پاکستانی قوم اور سیکیورٹی فورسز بھارتی سرپرست دہشتگردی کو جڑ سے ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں — صدر مملکت

صدر مملکت کا زخمی شہریوں، بچوں اور خاتون کی جلد صحتیابی کے لیے دعا

 اللہ تعالیٰ شہداء کے درجات بلند فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل دے۔ صدر مملکت

دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں جاری رہیں گی، صدر مملکت

٭٭٭

Accessibility Tools
Increase Font

Decrease Font

High Contrast

Negative Contrast

Light Background

Links Underline

GrayScale

Readable Fonts

Reset