President Asif Ali Zardari condemns the terrorist attack on Jaffar Express Train

اسلام آباد، 12 مارچ 2025: صدر مملکت، آصف علی زرداری کی جعفر ایکسپریس پر دہشتگردوں کے حملے کی شدید مذمت 

صدر مملکت کا سیکیورٹی فورسز کی جانب سے موثر کاروائی پر فورسز کو خراج تحسین 

صدر مملکت نے سیکیورٹی فورسز کی جانب سے جعفر ایکسپریس کے مسافروں کو ریسکیو کرنے پر فورسز کی بہادری کی تعریف

نہتے شہریوں اور مسافروں پر حملے غیر اِنسانی اور مذموم عمل ہے، صدر مملکت 

مسافروں پر حملے کرنے والے بلوچستان اور اسکی روایات کے خلاف ہیں، صدر مملکت 

بلوچ قوم نہتے مسافروں، بزرگوں اور بچوں پر حملے کرنے اور یرغمال بنانے والوں کو مسترد کرتی ہے، صدر مملکت 

کوئی مذہب اور معاشرہ ایسی گھناؤنی کاروائیوں کی اجازت نہیں دیتا، صدر مملکت 

صدر مملکت کی جعفر ایکسپریس حملے میں زخمی ہونے والوں کیلئے جلد صحتیابی کی دعا 

***

Accessibility Tools
Increase Font

Decrease Font

High Contrast

Negative Contrast

Light Background

Links Underline

GrayScale

Readable Fonts

Reset