President Asif Ali Zardari condemns terrorist attack on a school bus in Balochistan

اسلام آباد، 21 مئی، 2025: صدر مملکت، آصف علی زرداری کی بلوچستان میں بھارتی حمایت یافتہ دھشتگردوں کی جانب سے اسکول بس پر دہشت گرد حملے کی مذمت 

 صدر مملکت کا واقعہ میں جامِ شہادت نوش کرنے والے 3 معصوم بچوں سمیت 5 افراد کی شہادت پر لواحقین  کے ساتھ اظہار تعزیت

اسکول جانے والے معصوم بچوں پر حملے انسانیت سوز اور گھناؤنا جرم ہے، صدر مملکت 

بھارت پاکستان کے خلاف دھشتگردوں کی حمایت میں ملوث ہے، صدر مملکت 

بھارت کے حمایت یافتہ دھشتگردوں کا مکمل طور پر قلع قمع کریں گے، صدر مملکت 

پاکستان میں بھارتی حمایت سے ہونے والی دہشتگردی کو عالمی سطح پر بے نقاب کریں گے، صدر مملکت 

بھارت پاکستان میں دہشتگردی کی کاروائیوں کیلئے دھشتگردوں کو سپورٹ فراہم کررہا ہے، صدر مملکت 

دہشتگرد تعلیم اور انسانیت کے دُشمن ہیں، صدر مملکت 

دہشت گرد ملکی ترقی اور صوبے کی خوشحالی کے دشمن ہیں، صدر مملکت 

دہشت گرد بلوچستان کو ترقی کرتا نہیں دیکھنا چاہتے، صدر مملکت

صدر مملکت کی جانبحق افراد کے لیے بلندی درجات، اہل خانہ کے لیے صبر جمیل کی دعا 

***

Accessibility Tools
Increase Font

Decrease Font

High Contrast

Negative Contrast

Light Background

Links Underline

GrayScale

Readable Fonts

Reset