President Asif Ali Zardari attends the closing ceremony of the Pakistan Super League

لاہور، 25 مئی، 2025: صدر مملکت، آصف علی زرداری کی پاکستان سپر لیگ کی اختتامی تقریب میں شرکت 

صدر مملکت کی لاہور قلندرز کو پاکستان سپر لیگ 10 کا چیمپیئن بننے پر مبارکباد

صدر مملکت نے پاکستان سپر لیگ 10 کے چیمپئن لاہور قلندرز کو پی ایس ایل 10 کی ٹرافی پیش کی 

صدر مملکت نے لاہور قلندرز کے کھلاڑیوں کو گولڈ میڈل بھی پہنائے 

صدر مملکت نے لاہور قلندرز کے کپتان شاہین شاہ آفریدی کو انعامی چیک بھی پیش کیا 

لاہور قلندرز نے فائنل میں بہترین کھیل کا مظاھرہ کیا، صدر مملکت 

لاہور قلندرز نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد ہدف کامیابی کے ساتھ حاصل کیا، صدر مملکت 

صدر مملکت کا ملکی دفاع کیلئے پاک بحریہ کی خدمات کو بھی خراج تحسین 

 آپریشن بنیان مرصوص کے دوران پاک بحریہ پاکستان کی سمندری حدود کی حفاظت کیلئے ایک سیسہ پلائی دیوار بنی رہی، صدر مملکت 

پاک بحریہ کی مستعدی اور چوکنا پن نے بھارتی بحریہ کو پاکستان کے خلاف کسی بھی جارحانہ اقدام سے روکے رکھا، صدر مملکت 

افواجِ پاکستان کی جانب سے ملک کے کامیاب دفاع کی بدولت ہی آج ہم امن سے پی ایس ایل کا فائنل دیکھ رہے ہیں، صدر مملکت 

صدر مملکت نے پی ایس ایل کے دسویں ایڈیشن کے فائنل میں شاندار کھیل پیش کرنے پر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور لاہور قلندرز کو سراہا 

صدر مملکت کی پاکستان سپر لیگ کے دسویں ایڈیشن کے کامیاب انعقاد پر پی سی بی کی انتظامیہ کو مبارکباد

***

Accessibility Tools
Increase Font

Decrease Font

High Contrast

Negative Contrast

Light Background

Links Underline

GrayScale

Readable Fonts

Reset