President Asif Ali Zardari announces a special remission in sentences

اسلام آباد، 21 مارچ، 2025: صدر مملکت، آصف علی زرداری /سزاؤں میں خصوصی چھوٹ کا اعلان

صدر آصف علی زرداری نے یوم ِ پاکستان اور عید الفطر کے موقع پر قیدیوں کی سزاؤں میں 180 روز کی خصوصی چھوٹ دے دی

صدر مملکت نے سزاؤں میں کمی کی منظوری آئین کے آرٹیکل 45 کے تحت دی 

سزاؤں میں کمی کا اطلاق  قتل ، جاسوسی، ریاست  مخالف سرگرمیوں میں ملوث قیدیوں پر نہیں ہوگا

سزاؤں میں کمی کا اطلاق زنا، چوری ، ڈکیتی ، اغواء  ، دہشت گردی میں سزا یافتہ مجرموں پر بھی نہیں ہوگا

سزا میں کمی کا اطلاق مالی جرائم ، قومی خزانے کو نقصان پہنچانے والے مجرموں پر بھی نہیں ہوگا

سزا میں کمی کا اطلاق غیر ملکی افراد ایکٹ، 1946 اور منشیات کنٹرول (ترمیمی) ایکٹ 2022 ء کے تحت سزا یافتہ افراد پر نہیں ہوگا

ایک تہائی قید کاٹ چکنے والے 65 سال سے زائد عمر کے مرد قیدیوں پر  سزا میں کمی کا اطلاق ہو گا

ایک تہائی قید کاٹ چکنے والی 60 سال سے زائد عمر کی خواتین قیدیوں پر بھی سزا میں کمی کا اطلاق ہو گا

بچوں کے ساتھ جیل میں موجود خواتین قیدیوں پر بھی سزا میں کمی کا اطلاق  ہو گا

ایک تہائی سزا کاٹ چکنے والے 18 سال سے کم عمر افراد پر بھی سزا میں کمی کا اطلاق ہوگا

٭٭٭

Accessibility Tools
Increase Font

Decrease Font

High Contrast

Negative Contrast

Light Background

Links Underline

GrayScale

Readable Fonts

Reset