اسلام اباد، 24 مارچ، 2025: صدر مملکت، آصف علی زرداری کا یومِ پاکستان پریڈ کی تقریب سے خطاب
صدر مملکت کی پوری پاکستانی قوم کو یومِ پاکستان کی مبارکباد
آج کا دن لاکھوں مسلمانوں کی قربانیوں کی یاد تازہ کرتا ہے ، صدر مملکت
آج ہم وطن کے شہداء اور غازیوں کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں، صدر مملکت
پاکستان کا مقصد مضبوط ، جدید اسلامی فلاحی مملکت ہے ، صدر مملکت
ہم نے بہت سی قربانیاں دے کر آزادی حاصل کی ہے، صدر مملکت
آزادی کی اس نعمت کا تحفظ بڑا فرض ہے، صدر مملکت
ہماری قوم اور افواج مادرِوطن کے تحفظ اور آزادی کی حفاظت کیلئے کبھی کسی قربانی سے پیچھے نہیں ہٹیں، صدر مملکت
ہم قائدِاعظم کے الفاظ "اتحاد، ایمان، تنظیم" پر وقت کی ہر آزمائش میں پورا اُترے، صدر مملکت
ہم نے بیرونی اور اندرونی دہشت گردی کا منہ توڑ مقابلہ کیا ، صدر مملکت
بھارت پاکستان کو ہمیشہ میلی آنکھ سے دیکھتا ہے ، صدر مملکت
فتنہ الخوارج اور دیگر دہشت گرد تنظیمیں اپنے ناپاک مقاصد کے حصول میں کوشاں ہیں، صدر مملکت
پاکستان کے عوام ، مسلح افواج ساتھ ساتھ کھڑے ہیں ، صدر مملکت
پاکستان کے عوام اور مسلح افواج دشمن کے ناپاک عزائم کو ناکام بنا دیں گے، صدر مملکت
نوجوان نسل میں نفرت ، مایوسی پھیلانے کی کوششوں کا مقابلہ کرنا ہوگا، صدر مملکت
ففتھ جنریشن وارفیئر ایک چیلنج کی صورت اختیار کر چکا ہے، صدر مملکت
ہمارے اندر مشکلات پر قابو پانے کی صلاحیت ہے ، صدر مملکت
ہم ایک باحوصلہ قوم ہیں، صدر مملکت
قوم کی توانائی اور صلاحیتوں پر اعتماد ہے ، صدر مملکت
ہم کبھی مشکلات سے نہیں گھبراتے، صدر مملکت
تمام اندرونی اور بیرونی سازشوں کے باوجود پاکستان کی تعمیر کرتے رہیں گے، صدر مملکت
پاکستان کو بہت سے جغرافیائی و سیاسی مسائل کا سامنا ہے، صدر مملکت
ہماری بہادر مسلح افواج عوام کے شانہ بشانہ بے شمار قربانیاں دے رہی ہیں، صدر مملکت
ہم اپنی سرحدوں کی حفاظت یقینی بنائیں گے، صدر مملکت
معیشت اور زراعت مستحکم کریں گے، تحفظِ توانائی یقینی بنائیں گے ، صدر مملکت
اپنی نوجوان نسل کے لیے روزگار پیدا کریں گے، صدر مملکت
نوجوان ہمارے ملک کا سرمایہ ہیں، صدر مملکت
نوجوانوں کو تعلیم، تحقیق اور جدید ٹیکنالوجی سے آشنا کرنا ہے، صدر مملکت
صوبائی حکومتیں بنیادی صحت اور سماجی بہبود پر خصوصی توجہ دیں، صدر مملکت
ہماری خارجہ پالیسی امن اور استحکام پر مبنی ہے، صدر مملکت
ہمسایہ ممالک، عالمی برادری کے ساتھ مضبوط تعلقات قائم کرنے کے خواہش مند ہیں، صدر مملکت
باہمی احترام اور مشترکہ خوشحالی کی بنیاد پر تعلقات قائم کرنا چاہتے ہیں، صدر مملکت
ہماری مسلح افواج، قانون نافذ کرنے والے ادارے وطن کے تحفظ کیلئے عظیم قربانیاں دے رہے ہیں، صدر مملکت
ان کے عزم و بہادری کو سلام پیش کرتے ہیں، صدر مملکت
آج کے دن ہم اپنے کشمیری بھائی بہنوں کو ہرگز نہیں بھولے، صدر مملکت
کشمیری عوام طویل عرصے سے بھارت کی ریاستی دہشت گردی کا شکار ہیں، صدر مملکت
ہم مقبوضہ کشمیر کے غیور عوام سے بھرپور اظہارِ یکجہتی کرتے ہیں، صد رمملکت
کشمیریوں کے حقِ خودارادیت کیلئے دنیا کے ہر فورم پر آواز اٹھائیں گے، صدر مملکت
عالمی برادری کشمیری عوام کو اپنے مستقبل کا فیصلہ خود کرنے کیلئے اقوامِ متحدہ کی قراردادوں پر عمل درآمد کروائے ، صدر مملکت
صدر مملکت کا فلسطینیوں کے ساتھ اظہارِ یکجہتی ، حقِ خودارادیت کیلئے پاکستان کے مضبوط عزم کا اظہار
عالمی برادری فلسطینی عوام کی نسل کشی روکنےکیلئے فوری فیصلہ کن اقدامات کرے، صدر مملکت
فلسطینی عوام کو بغیر کسی بیرونی مداخلت کے اپنے وطن میں مکمل آزادی اور خودمختاری کا حق حاصل ہونا چاہیے، صدر مملکت
ہمارے سامنے سفر آسان نہیں، لیکن ناممکن بھی نہیں، صدر مملکت
یاد رکھیں، پاکستان کی اصل طاقت اس کے عوام ہیں، صدر مملکت
پاکستانی عوام کی ثابت قدمی، محنت اور حب الوطنی نے ہمیشہ ملک کو مشکلات سے نکالا ، صدر مملکت
سب سے اپیل کرتا ہوں کہ تمام تر توانائیاں ملک کی ترقی کیلئے وقف کر دیں، صدر مملکت
اختلافات سے بالاتر ہو کر ایک خوشحال اور پُرامن پاکستان کیلئے کام کریں، صدر مملکت
مایوسی اور منفی سوچ کو ترک کر کے اتحاد، سچائی اور امید کو اپنائیں، صدر مملکت
ایسا پاکستان بنانا ہے جو طاقتور ہو ، ترقی یافتہ اور انصاف پر مبنی ہو، صدر مملکت
اللہ تعالیٰ ہمیں عزت و عظمت اور سربلندی کے راستے پر چلنے کی توفیق عطا فرمائے، صدر مملکت
شاندار پریڈ کے انعقاد پر پریڈ کمانڈر اور منتظمین کو مبارکباد پیش کرتا ہوں، صدر مملکت
یوم پاکستان کی تقریب شبہ مضبوط پاکستان ، قومی یکجہتی اور وقار کی جھلک پیش کر رہی ہے، صدر مملکت
***