Out-of-context portrayals create more division in an already polarized atmosphere: President Alvi

PR No. 210/2022

 

Islamabad, 11 October 2022: President Dr Arif Alvi has taken serious notice of the news items published in various sections of the press wherein the President’s statement regarding the “Cipher” taken out of an interview with Ms Asma Shirazi, Anchor Aaj TV, on Monday (10-10-2022) was grossly misquoted and wrongly highlighted.

 In his interview, the President clearly said that he had suspicions about a conspiracy but of course, certainty could only be established after a thorough investigation was done.

He said, “His position has not changed at all since he sent a letter to the Chief Justice of Pakistan wherein, he requested the Supreme Court for a thorough inquiry into the matter as he strongly believed that the issue must be investigated”.

The President referred the matter to Supreme Court not because he had no suspicions about a conspiracy, but because he ‘had suspicions’ as the matter was raised by the ex-PM of the country and an impartial investigation was necessary including all the circumstantial evidence available.

He said, “we cannot ignore the fact that the national outfall of the ‘Cipher’ and its repercussions led to political upheaval, therefore an impartial inquiry, beyond the demarche issued by the Govt of Pakistan, was requested”.

It is unfortunate that his words were distorted on a very grave matter with serious implications.

The President has spoken many times on the issue of ‘out of context’ portrayals, including in the Parliament, that create more division in an already polarized atmosphere.

***

 

سیاق و سباق سے ہٹ کر بیانات کو پیش کرنا پہلے سے ہی تقسیم شدہ ماحول میں مزید خلیج کا باعث بنتا ہے: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی

اسلام آباد: 11 اکتوبر 2022 ء :  صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے میڈیا میں شائع /نشر ہونے والی ان خبروں کا سخت نوٹس لیا ہے جن میں پیر کو "آج "ٹی وی کی اینکر عاصمہ شیرازی کے ساتھ انٹرویو کے دوران صدر کے "سائفر " کے حوالے سے بیان کو مکمل طور سیاق و سباق سے  ہٹ کر پیش کیا گیا ۔

 اپنے انٹرویو میں صدر مملکت نے واضح طور پر کہا تھا کہ انہیں سازش کے بارے میں شبہ  “suspicion” ہے تاہم اس کا حتمی فیصلہ مکمل تحقیقات کے بعد ہی کیا جا سکتا ہے  ۔

انہوں نے کہا کہ چیف جسٹس آف پاکستان کو خط لکھنے سے لیکر اب تک ان کے موقف میں کوئی تبدیلی نہیں آئی   اور اس خط میں انہوں نے سپریم کورٹ سے معاملے کی مکمل انکوائری  کرنے کی درخواست کی تھی کیونکہ انہیں پختہ یقین ہے کہ اس معاملے کی تحقیقات ہونی چاہئیں۔

صدر مملکت نے اس معاملے کو سپریم کورٹ میں اس لیے نہیں بھیجا  تھا کہ انھیں سازش کے بارے میں کوئی شک و شبہ نہیں تھا، بلکہ اس لیے کہ یہ معاملہ ملک کے سابق وزیر اعظم کی جانب سے اٹھایا  گیا  تھا ، لہٰذا، تمام دستیاب واقعاتی شواہد  سمیت   پورے معاملے کی غیر جانبدارانہ تحقیقات ضروری ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ ہم اس حقیقت کو نظر انداز نہیں کر سکتے کہ سائفر کے قومی سطح پر اثرات ہوئے اور ان کے باعث سیاسی ہلچل پیدا ہوئی ۔ اس لیے  انہوں نے سپریم کورٹ سے حکومت ِپاکستان کی طرف سے جاری کردہ ڈیمارش سے ہٹ کر  بھی غیر جانبدارانہ انکوائری کی درخواست کی ۔

یہ بدقسمتی کی بات ہے کہ صدر مملکت کے الفاظ کو ایک انتہائی سنجیدہ معاملے پر توڑ مروڑ کر پیش کیا گیا جس سے سنگین مضمرات ہوئے ۔

صدر مملکت پارلیمنٹ  میں اور اس کے علاوہ  بھی متعدد مرتبہ 'سیاق و سباق سے ہٹ کر' تصویر کشی کے مضمرات کے بارے  میں بات کر چکے ہیں  اور سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کیے گئے بیانات پہلے سے  ہی تقسیم شدہ ماحول میں مزید خلیج  پیدا کرنے کا باعث بنتے ہیں۔

Accessibility Tools
Increase Font

Decrease Font

High Contrast

Negative Contrast

Light Background

Links Underline

GrayScale

Readable Fonts

Reset