ملکی مسائل کے حل کیلئے بامعنی مذاکرات، پارلیمانی اتفاق رائے درکار ہے، صدر مملکت

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری کا پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب

پہلے پارلیمانی سال کے آغاز پر تمام معزز ممبران کو انتخاب پر دلی مبارکباد پیش کرتا ہوں، صدر مملکت

وزیر اعظم ، وفاقی اور صوبائی حکومتوں کو انتخابی کامیابیوں ، ذمہ داریاں سنبھالنے پر مبارکباد دیتا ہوں، صدر مملکت

اعتماد کرنے ، دوسری بار صدر منتخب کرنے پر اراکین ِپارلیمنٹ و صوبائی اسمبلی کا تہہِ دل سے مشکور ہوں، صدر مملکت

آج پارلیمانی سال کے آغاز پر مستقبل کیلئے وژن کو مختصراً بیان کروں گا، صدر مملکت

ماضی میں بطور صدر میرے اہم فیصلوں نے تاریخ رقم کی ، صدر مملکت

بطور صدرِمملکت میں نے  پارلیمنٹ کو اپنے اختیارات دینے کا انتخاب کیا، صدر مملکت

آج ہمارے ملک کو دانشمندی اور پختگی کی ضرورت ہے ، صدر مملکت

امیدہے اراکین ِپارلیمنٹ اختیارات کا دانشمندی سے استعمال کریں گے ، صدر مملکت

صدر کا کردار ایک متفقہ اور مضبوط وفاق کے اتحاد کی علامت ہے ،  صدر مملکت

تمام لوگوں اور صوبوں کے ساتھ قانون کے مطابق یکساں سلوک ہونا چاہیے ، صدر مملکت

میری رائے میں آج ایک نئے باب کا آغاز کرنے کا وقت ہے، صدر مملکت

آج کے دن کو ایک نئی شروعات کے طور پر دیکھیں ، صدر مملکت

اپنےلوگوں پر سرمایہ کاری کرنے ، عوامی ضروریات پر توجہ مرکوز کرنا ہوگی، صدر مملکت

ہمیں اپنے وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے جامع ترقی کی راہیں کھولنا ہوں گی، صدر مملکت

ہمارے پاس ضائع کرنے کے لیے وقت نہیں ہے، صدر مملکت

پولرائزیشن سے ہٹ کر عصرِ حاضر کی سیاست کی طرف بڑھنا ملکی ضرورت ہے، صدر مملکت

اس ایوان کو پارلیمانی عمل پر عوامی اعتماد بحال کرنے کیلئے قائدانہ کردار ادا کرنا ہوگا، صدر مملکت

اس ایوان کے ذریعے قوم کی پائیدار اور بلاتعطل ترقی کی بنیاد رکھی جانی چاہیے ، صدر مملکت

تعمیری اختلاف ، پھلتی پھولتی جمہوریت کے مفید شور کو نفع -نقصان کی سوچ کے ساتھ نہیں الجھانا چاہیے ، صدر مملکت

سوچنا ہوگا کہ اپنے مقاصد، بیانیے اور ایجنڈے میں کس چیز کو ترجیح دے رہے ہیں ، صدر مملکت

سمجھتا ہوں کہ سیاسی ماحول کی از سرِ نو ترتیب کی جا سکتی ہے ، صدر مملکت

ہم حقیقی طور پر کوشش کریں تو سیاسی درجہ حرارت میں کمی لا سکتے ہیں،  صدر مملکت

ہم سب کو فیصلہ کرنا ہوگا کہ ملک کیلئے سب سے زیادہ اہم چیز کیاہے، صدر مملکت

مشکلات کو مواقع میں بدلنا ہم سب کی ذمہ داری ہے ، صدر مملکت

مضبوط قومیں مشکلات کو مواقع میں بدلتی ہیں ، صدر مملکت

قائدِ اعظم، شہیدذوالفقار علی بھٹو اور شہید محترمہ بینظیر جمہوریت ، رواداری اور سماجی انصاف کےعلمبردار تھے ، صدر مملکت

قائدین کے وژن کو اپنا کر ملک کو درپیش چیلنجز سے نمٹا جا سکتا ہے ، صدر مملکت

قائدین کے وژن کے مطابق باہمی احترام ، سیاسی مفاہمت کی فضا کو فروغ دیا جا سکتا ہے ، صدر مملکت

ملک کو درپیش چیلنجز پر قابو پانا  نا ممکن نہیں ، صدر مملکت

ملکی مسائل کے حل کیلئے بامعنی مذاکرات ، پارلیمانی اتفاق رائے  درکارہے ، صدر مملکت

بنیادی مسائل کے حل کیلئے کڑی اصلاحات پر بروقت عمل درآمد یقینی بنانا ہوگا، صدر مملکت

ملک کو 21ویں صدی کے تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کی ضرورت ہے ، صدر مملکت

شہریوں کے سماجی حقوق ، گڈ گورننس کیلئے اصلاحات کو فروغ دینا ہوگا، صدر مملکت

سیاسی قیادت کو پسماندہ علاقوں کی خاص ضروریات کو ترجیح دینا ہوگی، صدر مملکت

حکومت نوکریاں پیدا کرنے ، مہنگائی کم کرنے ، ٹیکس نیٹ وسیع کرنے کیلئے معاشی اصلاحات کرے گی،  صدر مملکت

آئینی فریم ورک کے تحت وفاق اور صوبوں کے مابین مثبت تعاون اور مؤثر ہم آہنگی ناگزیر ہے ، صدر مملکت

جامع قومی ترقی ، پالیسیوں پر عمل درآمد کیلئے صوبوں اور وفاق کے درمیان ہم آہنگی ضروری ہے، صدر مملکت

عوامی فلاح کیلئے وفاقی نظام کی مکمل صلاحیت کو بروئے کار لایا جاسکتا ہے ، صدر مملکت

معیشت کی بحالی کیلئے سب کو اپنا حصہ ڈالنا ہوگا، صدر مملکت

غیر ملکی سرمایہ کاری لانا ہمارا بنیادی مقصد ہونا چاہیے، صدر مملکت

حکومت کاروباری ماحول سازگار بنانے کیلئے جامع اصلاحات کے عمل کو تیز کرے ، صدر مملکت

مقامی ، غیرملکی سرمایہ کاروں کی سہولت کیلئے پیچیدہ قوانین آسان بنانا ہوں گے، صدر مملکت

خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کا قیام خوش آئند ہے، صدر مملکت

برآمدات متنوع بنانے، عالمی منڈیوں میں مصنوعات کی قدر بڑھانا ہوگی، صدر مملکت

ہمیں نئی منڈیوں کی تلاش کیلئے کوششیں تیز کرنا ہوں گی ، صدر مملکت

زراعت، انفارمیشن ٹیکنالوجی ، آبی و سمندری حیات،  ٹیکسٹائل کے شعبوں میں موجود بے پناہ صلاحیت کو بروئے کار لایا جانا چاہیے، صدر مملکت

پاکستان کو موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات بالخصوص 2022 کے سیلاب سے تباہی کا سامنا کرنا پڑا ، صدر مملکت

موسمیاتی تبدیلی کے بڑھتے خطرات کم کرنے کیلئے ماحول دوست اور موسمیاتی طور پر پائیدار انفراسٹرکچر میں سرمایہ کاری کرنا ہوگی، صدر مملکت

ماحول دوست اور صاف توانائی کو نیشنل انرجی مکس کا بنیادی حصہ بنانے کی ضرورت ہے، صدر مملکت

ماحول دوست توانائی سے اقتصادی ترقی کے مواقع پیدا ہوں گے جس سے توانائی سستی ہوگی ، صدر مملکت

پرائمری اور سیکنڈری تعلیم کی فراہمی ایک بنیادی حق ہے ، صدر مملکت

شعبہ تعلیم کی موجودہ صورتحال پر تمام حکومتوں کو سنجیدگی کا مظاہرہ کرنا ہوگا، صدر مملکت

تسلیم کرنا ہوگا کہ پاکستان میں بچوں کی ایک بڑی تعداد اسکولوں سے باہر ہے، صدر مملکت

ہماری بڑھتی ہوئی آبادی کے پیش ِنظراسکول نہ جاپانے والے بچوں کی تعداد بڑھ رہی ہے ، صدر مملکت

تمام صوبائی حکومتیں تعلیمی شعبے میں تبدیلی لانے کیلئے اصلاحات پر توجہ اور توانائی مرکوز کریں، صدر مملکت

پرائمری اور سیکنڈری تعلیم تک رسائی بہتر بنانے کے ساتھ معیار ِ تعلیم بھی یقینی  بنانا ہوگا، صدر مملکت

شعبہ صحت کی از سر ِنو تعمیر ، بڑے پیمانے پر توسیع کی اشد ضرورت ہے، صدر مملکت

پرائمری اور سیکنڈری صحت کے بنیادی ڈھانچے ، انسانی وسائل پر سرمایہ کاری کرنا ہوگی، صدر مملکت

تمام شہریوں  کی صحت کی معیاری خدمات  تک رسائی یقینی بنانا ہوگی ، صدر مملکت

آمدن کے بحران اور غذائی عدم تحفظ کی کئی وجوہات ہیں ، صدر مملکت

ہماری آبادی کا ایک بڑا حصہ غربت میں جارہا ہے ، صدر مملکت

ماحولیاتی تبدیلی کی وجہ سے عوام کی آمدن اور اثاثوں پر منفی اثرات مرتب ہوئے ، صدر مملکت

ضروریات ِزندگی کی بڑھتی قیمتوں کی وجہ سے خاندانوں پر دباؤ میں اضافہ ہوا، صدر مملکت

لوگوں کیلئے نوکریوں کے مواقع  پیدا کرنا ہوں گے ، صدر مملکت

عوام کو زراعت، مویشیوں اور چھوٹے پیمانے کے کاروبار میں سرمایہ کاری  کیلئے وسائل تک رسائی دینا ہوگی ، صدر مملکت

معاشرے کے نچلے طبقات کے تحفظ ، خودمختاری کیلئے کام کرنے والے سیاسی پس منظر سے تعلق ہونے پر فخر ہے ، صدر مملکت

شہید محترمہ بے نظیر بھٹو خواتین کے حقوق کی علمبردار تھیں ، صدر مملکت

شہید بے نظیر بھٹو نے ہمیشہ پاکستان کے معاشی اور سماجی طور پر کمزور طبقات کے حقوق کیلئے کام کیا ، صدر مملکت

مجھے فخر ہے کہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام ملک بھر میں لاکھوں خواتین کی امداد کر رہا ہے، صدر مملکت

بے نظیر انکم اسپورٹ پروگرام کی مدد سے خواتین کو مالی امداد ، سماجی تحفظ اور چھوٹے کاروبار کیلئے سرمایہ فراہم کیا جارہا ہے ، صدر مملکت

خوشی ہے کہ غربت کے خاتمے کے پروگرام سے مستفید ہونے والوں کی تعداد 90 لاکھ سے بڑھ چکی ہے ، صدر مملکت

بے نظیر انکم اسپورٹ پروگرام کے نیٹ ورک کو مزید پسماندہ خواتین تک پھیلانے کی ضرورت ہے، صدر مملکت

امید ہے کہ نئی حکومت سماجی اور معاشی تحفظ کیلئے فعال طور پر کام کرے گی ، صدر مملکت

لڑکیوں کی تعلیم کے فروغ ، صحت ، ماں اور بچے کی غذائیت ، شرح اموات کم کرنے کیلئے کام کرنا ہوگا، صدر مملکت

دہشت گردی کا عفریت ایک بار پھر اپنا گھناؤنا سر اٹھا رہا ہے ، صدر مملکت

دہشت گردی سے ہماری قومی سلامتی ، علاقائی امن و خوشحالی کو خطرہ ہے، صدر مملکت

پاکستان دہشت گردی کو ایک مشترکہ خطرہ سمجھتا ہے ، صدر مملکت

دہشتگردی سے نمٹنے کیلئے اجتماعی کوششوں کی ضرورت ہے، صدر مملکت

پڑوسی ممالک سے دہشت گرد گروہوں کا سختی سے نوٹس لینے کی توقع رکھتےہیں، صدر مملکت

دہشت گرد گروہ ہماری سیکورٹی فورسز اور عوام کے خلاف حملوں میں ملوث ہیں، صدر مملکت

دہشت گرد عناصر کے خاتمے کے قوم کے  عزم کا اعادہ کرتا ہوں، صدر مملکت

میری اہلیہ اور دو بار منتخب وزیر ِاعظم بے نظیر بھٹو شہید نے دہشت گردوں کا مقابلہ کرتے ہوئے جان دی،  صدر مملکت

دہشتگردی کے خاتمے کیلئے اتحاد اور تحریک پیدا کرنے میں کبھی بھی پیچھے نہیں رہوں گا، صدر مملکت

ہمیں اپنی مسلح افواج اور قانون نافذ کرنے والے اداروں پر فخر ہے ، صدر مملکت

مسلح افواج ، قانون نافذ کرنے والے اداروں نے دہشت گردی کے خلاف جنگ ، قومی سرحدوں کے دفاع میں بے پناہ قربانیاں دی ، صدر مملکت

مشکل وقت میں پاکستان کا ساتھ  دینے پر دوست ممالک بالخصوص سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، چین، ترکی اور قطر کا شکریہ ادا کرتا ہوں ، صدر مملکت

امریکہ، یورپی یونین اور برطانیہ ہمارےتجارتی پارٹنر رہے ہیں،  صدر مملکت

امید ہے کہ امریکہ ، یورپی یونین اور برطانیہ کےساتھ تعاون میں مزید اضافہ ہوگا ، صدر مملکت

مختلف شعبوں میں پاکستان کی غیر متزلزل حمایت پر چین کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں، صدر مملکت

پاک-چین پائیدار تزویراتی اور سدابہار دوستی خطے میں استحکام کی بنیاد ہے، صدر مملکت

ہم علاقائی امن ، روابط  اور خوشحالی کے فروغ اور استحکام برقرار رکھنے کے خواہاں ہیں، صدر مملکت

چین پاکستان اقتصادی راہداری کی تکمیل سمیت مشترکہ اہداف کے فروغ کیلئے چین کے ساتھ کام کرتےرہیں گے، صدر مملکت

ہم دشمن عناصر کو اہم منصوبے کو خطرے میں ڈالنے ، دونوں ممالک کے مابین مضبوط تعلق کو کمزور کرنے کی اجازت نہیں دیں گے ، صدر مملکت

چینی بھائیوں اور بہنوں کی سیکورٹی یقینی بنانے کیلئے تمام ضروری اقدامات کریں گے، صدر مملکت

دنیا کی توجہ مقبوضہ جموں و کشمیر کی آزادی کیلئے جاری جدوجہد میں کشمیریوں کی لازوال قربانیوں کی طرف دلانا چاہتا ہوں ، صدر مملکت

آرٹیکل 370 اور 35 اے کی منسوخی کشمیری مسلمانوں کو اپنے ہی وطن میں اقلیت میں بدلنے کی بھارتی حکمت ِعملی کا حصہ ہے، صدر مملکت

پاکستان بھارت کے یک طرفہ اقدامات کو مسترد کرتا ہے ، صدر مملکت

بھارت سےمطالبہ کرتے ہیں کہ  5 اگست 2019 اور اس کے بعد لیے گئے تمام غیر قانونی اقدامات واپس لے ، صدر مملکت

حق ِخودارادیت کے حصول تک پاکستان مقبوضہ کشمیر کے عوام کی اخلاقی، سیاسی اور سفارتی حمایت جاری رکھے گا، صدر مملکت

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق تنازع کا حل ہی جنوبی ایشیا میں پائیدار امن کی کلید ہے ، صدر مملکت

پاکستان کو بے گناہ فلسطینیوں کے قتل ، اسرائیلی فوج کی جانب سے بڑے پیمانے پر نسل کشی پر گہری تشویش ہے، صدر مملکت

پاکستان قابض اسرائیلی افواج کی کھلے عام بربریت کی شدید مذمت کرتا ہے ، صدر مملکت

مجھے سیاسی قیادت، اداروں، سول سوسائٹی اور نوجوانوں کی صلاحیتوں  پر پورا اعتماد ہے، صدر مملکت

آپ ہماری قوم کو درپیش متعدد چیلنجز سے کامیابی کے ساتھ نمٹ سکتے ہیں، صدر مملکت

اپنے عوام کی استقامت پر میرا یقین غیر متزلزل ہے،  صدر مملکت

جب بھی ہم مشترکہ مقصد کیلئے متحد ہوئے ، ہم نے اپنے وعدوں کو پورا کیا، صدر مملکت

جانتا ہوں کہ ملک کو پیچیدہ سماجی ، ماحولیاتی اور معاشی چیلنجز کا سامنا ہے ، صدر مملکت

ہمارے مسائل پیچیدہ ضرور ہیں مگر ان کا حل ممکن ہے ، صدر مملکت

یقین ہے کہ اخلاقی اور سیاسی سرمایے کی بدولت ملک کو مسائل سے نکال سکتے ہیں، صدر مملکت

آئیے ، ایک مزید خوشحال پاکستان کیلئے تعاون اور اتفاق رائے کے سیاسی اصولوں کاعملی  مظاہرہ کریں، صدر مملکت

یقین ہے کہ ایک نئے آغاز کے طور پر  ہم ایک مضبوط اور خوشحال پاکستان کی منزل جانب گامزن ہو سکتے ہیں، صدر مملکت

٭٭٭

Accessibility Tools
Increase Font

Decrease Font

High Contrast

Negative Contrast

Light Background

Links Underline

GrayScale

Readable Fonts

Reset