اسلام آباد، 11 اکتوبر 2023 ء : علماء اور آئمہ کرام اہم سماجی موضوعات پر اسلامی تعلیمات بارے لوگوں کو تعلیم دیں، صدر مملکت
صدر مملکت کا معاشرتی و سماجی ترقی میں منبر و محراب کے کردار کے حوالے سے اجلاس میں اظہارِ خیال
اجلاس میں وفاقی وزیر مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی ، انیق احمد، پنجاب اور خیبرپختونخواہ کے وزراء برائے اوقاف و مذہبی امور کی شرکت
اجلاس میں چاروں صوبوں اور آزاد جموں کشمیر کے اوقاف و مذہبی امور محکموں کے سیکرٹریز اور گلگت بلتستان کے چیف سیکرٹری کی بھی شرکت
لوگوں کی اخلاقی تربیت، اسلامی معاشرے کی تشکیل میں منبر و محراب کا اہم کردار ہے، صدر مملکت
مساجد مقامی آبادی کو تعلیم دینے ، رابطے کا اہم ذریعہ ہیں، صدر مملکت
ملک بھر میں اسکولوں سے باہر27 ملین بچوں کو تعلیم دینا بہت بڑا چیلنج ہے ، صدر مملکت
27 ملین اسکولوں سے باہر بچوں کی تعلیم کیلئے ہزاروں اسکول درکار ہوں گے ، صدر مملکت
ملک بھر میں 2.5 لاکھ سے زائد مساجد کو شرح ِ خواندگی بڑھانے کیلئے استعمال کیا جاسکتا ہے ، صدر مملکت
فجر اور ظہر کے درمیان مساجد میں بچوں کو مذہبی تعلیم ، جدید ہنر اور تعلیم سے آراستہ کیا جا سکتا ہے، صدر مملکت
مساجد اسلامی اخلاقی اقدار کے فروغ ، لوگوں کی تعلیم و تربیت میں اہم کردار ادا کر سکتی ہیں، صدر مملکت
علماء ، خطیب اور مدارس معاشرتی اصلاح، غیبت ، عدم برداشت ، فیک نیوز جیسی سماجی برائیوں کے خاتمے کیلئے کام کریں، صدر مملکت
بڑھتی آبادی ، خواتین کے حقوق ، بین المذاہب ہم آہنگی ، رواداری کا فروغ اہم سماجی امور ہیں، صدر مملکت
منبر و محراب اور علماء نے کورونا وبا کے دوران آگاہی پیدا کرنے میں قابل تعریف کردار ادا کیا، صدر مملکت
آئمہ کرام بیماریوں ، غذائی قلت اور ذہنی و جسمانی کمزوری سمیت مختلف موضوعات پر آگاہی پیدا کر سکتے ہیں ، صدر مملکت
مساجد میں مذہبی ، تعلیمی اور سماجی سرگرمیوں سے مقامی آبادی سے روابط مزید مضبوط ہوں گے ، صدر مملکت
اجلاس میں شرکاء نے اہم قومی اور سماجی موضوعات پر تعلیم دینے میں علماء کے کردار کے حوالے سے تجاویز بھی پیش کیں
٭٭٭