کرتار پور راہداری امن کی علامت، پاکستان تمام سکھ یاتریوں کو خوش آمدید کہتا ہے، صدر مملکت

کرتارپور، 23 فروری 2024 ء: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا کرتار پور کاریڈور کے دورے کے دوران اظہار خیال

پاکستان تمام سکھ یاتریوں کو خوش آمدید کہتا ہے، صدر مملکت 

کرتار پور راہداری امن کی علامت ہے، صدر مملکت 

کرتار پور راہداری سے پاکستان نے دنیا کو پیغام دیا کہ پاکستان امن کا خواہش مند ہے، صدر مملکت 

پاکستان کا پیغام امن کا پیغام ہے، صدر مملکت 

بین المذاہب ہم آہنگی کے ایسے مزید اقدامات سے خطے میں امن کو فروغ ملے گا ، صدر مملکت 

 سکھ مذہب نے امن اور اتحاد، لوگوں کو آپس میں جوڑنے کا درس دیا، صدر مملکت

سکھ یاتریوں کی آسانی اور سہولت کے لیے پاکستان کے اقدامات قابل تعریف ہیں، صدر مملکت 

صدر مملکت کو سی ای او پروجیکٹ منیجمنٹ یونٹ نے کرتار پور صاحب میں سکھ یاتریوں کی سہولت کیلئے کیے گئے اقدامات پر بریفنگ دی

بریفنگ میں صدر مملکت کو سکھ مذہب اور کرتار پور صاحب کی تاریخ کے بارے میں بتایا گیا

صدر مملکت نے کرتارپور صاحب میں مختلف مقامات کا دورہ کیا اور یاتریوں کے لیے کیے گئے انتظامات کو سراہا

صدر مملکت نے اپنے دورے کے دوران میوزیم اور لنگر خانے کا دورہ بھی کیا

*

Accessibility Tools
Increase Font

Decrease Font

High Contrast

Negative Contrast

Light Background

Links Underline

GrayScale

Readable Fonts

Reset