خصوصی افراد کو جامع تعلیم ، ہنر کی فراہمی کے بعد صلاحیتوں اور معذوری کے حساب سے نوکریاں دی جائیں، صدر مملکت

اسلام آباد، 05 دسمبر 2023 ء: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے سینٹر فار پیس اینڈ ڈیویلپمنٹ انیشی ایٹوز کے وفد کی ملاقات

ملاقات میں سینٹر فار پیس اینڈ ڈیویلپمنٹ انیشی ایٹوز کے ایگزیگٹو ڈائریکٹر ، مختار احمد علی، سماجی کارکنان اور خصوصی افراد کی شرکت

وفد نے صدر مملکت کو معذوری کے حامل افراد کی مخصوص ضروریات اور مسائل کے بارے میں بتایا

صدر مملکت کا معذوری کے حامل افراد کی نقل و حرکت اور رسائی بڑھانے کیلئے انفراسٹرکچر کی ضرورت پر زور

خصوصی افراد کی سہولت کیلئے بازاروں اور عوامی مقامات پر قابلِ استعمال ریمپس تعمیر کرنا ہوں گے ، صدر مملکت

خصوصی افراد کی معاون ٹیکنالوجی تک رسائی بڑھانے کیلئے اقدامات پر توجہ دینا ہوگی ، صدر مملکت

خصوصی افراد کی علم اور معلومات تک رسائی بڑھانے کیلئے ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کی مدد لی جائے، صدر مملکت

معذوری کے حامل افراد کی جانب معاشرتی رویوں میں تبدیلی لانے کی ضرورت ہے، صدر مملکت

خصوصی افراد کو جامع تعلیم  اور ہنر کی فراہمی کے بعد صلاحیتوں اور معذوری کے حساب سے نوکریاں دی جائیں، صدر مملکت

سرکاری اور نجی شعبے میں خصوصی افراد کے ملازمتوں کے کوٹے پر عمل درآمد کی ضرورت ہے ، صدر مملکت

خصوصی افراد کی معاشی خودمختاری کیلئے انہیں ہنر اور قرضوں کی  فراہمی آسان بنانا ہوگی ، صدر مملکت

٭٭٭

Accessibility Tools
Increase Font

Decrease Font

High Contrast

Negative Contrast

Light Background

Links Underline

GrayScale

Readable Fonts

Reset