کچے کے علاقے میں آپریشن کو پوری قوت کے ساتھ جاری رکھا جائے ، صدر مملکت

کراچی ، یکم مئی 2024ء: صدر مملکت آصف علی زرداری کو وزیرِ اعلٰی ہاؤس، کراچی میں سندھ کی امن و امان کی مجموعی صورتحال پر بریفنگ

وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے صدر مملکت کو امن و امان کی صورتحال پر بریفنگ دی

قانون نافذ کرنے والے اداروں کے نمائندوں نے صدر مملکت کو کراچی میں جرائم ، کچے کے علاقے اور صوبے کی مجموعی سیکورٹی بارے آگاہ کیا

شہر کے داخلی اور خارجی راستوں کی مؤثر نگرانی کا نظام وضع کیا جائے ، صدر مملکت

کراچی سیف سٹی پروجیکٹ کو ہنگامی بنیادوں پر مکمل کرنے کی ضرورت ہے، صدر مملکت

پولیس چوری شدہ مال کی مؤثر ٹریکنگ یقینی بنائے، مناسب قانونی کاروائی کرے، صدر مملکت

چینی شہریوں کی سیکورٹی یقینی بنانے کیلئے ہر قسم کی معاونت فراہم کی جائے ، صدر مملکت

کچے کے علاقے میں آپریشن کو پوری قوت کے ساتھ جاری رکھا جائے ، صدر مملکت

کچے کے علاقے کی سیکیورٹی صورتحال بہتر بنانے کیلئے مزید  پولیس چوکیاں قائم کی جائیں، صدر مملکت

وفاقی حکومت کے تعاون سے سندھ پولیس کو ضروری سازو سامان کی فراہمی یقینی بنائی جائے ، صدر مملکت

صدر مملکت کا سندھ کے مختلف علاقوں میں ترقیاتی کاموں کی رفتار تیز کرنے کی ضرورت پر زور

دریائے سندھ کے دونوں کناروں پر  بھی ترقیاتی کام شروع کیے جائیں ، صدر مملکت

کچے کے علاقوں میں قبائلی مسائل کے حل کیلئے کمیونٹی اور مقامی رہنماؤں کی مدد لی جائے، صدر مملکت

سندھ، پنجاب اور بلوچستان کے درمیان جرائم کی روک تھام حوالے سے مؤثر رابطوں کیلئے نظام تیار کریں، صدر مملکت

صدر مملکت کا تعلیمی اداروں میں منشیات کے پھیلاؤ پر تشویش کا اظہار

کراچی  شہر کو منشیات سے پاک شہر بنانا ہوگا ، صدر مملکت

طلبہ کے لازمی ٹیسٹ کرانے ، بحالی مراکز کے قیام کیلئے خصوصی قانون بنایا جا سکتا ہے، صدر مملکت

سندھ حکومت تمام والدین کومنشیات کے خلاف آگاہی دے ، صدر مملکت

منشیات کے مقدمات میں پولیس کو دائرہ اختیار فراہم کرنے کیلئے وفاقی انسدادِ منشیات قوانین میں ضروری ترامیم کیلئے تجاویز پیش کی جا سکتی ہیں ، صدر مملکت

تعلیمی اداروں میں منشیات کے پھیلاؤ کی روک تھام کیلئے مؤثر اقدامات ناگزیر ہیں ، صدر مملکت

پولیس ڈرگ مافیا کے خلاف سخت قانونی کارروائی کرے ، صدر مملکت

وزیر اعلیٰ سندھ کی صدر مملکت کو امن و امان کی صورتحال ، اسٹریٹ کرائم کے خاتمے ، ڈاکوؤں کے خلاف آپریشن بارے بریفنگ

کراچی میں اسٹریٹ کرائم ، کچے کے علاقے میں ڈاکوؤں کے خلاف کاروائی سے امن و امان کی مجموعی صورتحال بہتر ہوئی  ، وزیراعلیٰ سندھ

گزشتہ سال کی نسبت  رواں سال جرائم کی تعداد میں کمی ریکارڈ کی گئی ،  وزیر ِ اعلیٰ سندھ

دنیا کے بڑے شہروں کی نسبت کراچی میں جرائم کے واقعات کم ہوئے ،  وزیراعلی ٰ سندھ

دنیا کے بڑے شہروں میں کراچی سے زیادہ جرائم  ہیں، وزیرِ اعلیٰ سندھ

صوبے بھر میں امن و امان کی صورتحال کا باقاعدگی سے جائزہ لیا جا رہا ہے ، وزیراعلیٰ سندھ

پولیس  کی استعدادِ کار میں اضافے کیلئے ضروری سامان کی فراہمی یقینی بنا رہے ہیں ، وزیراعلیٰ سندھ

اسٹریٹ کرائم پر قابو پانے کے لیے سندھ پولیس نے اہم اقدامات کئے ،وزیرِ اعلیٰ سندھ

قانون نافذ کرنے والے ادارے کچے کے علاقوں میں  بھی کارروائیاں کر رہے ہیں ، بریفنگ

اجلاس میں وفاقی وزرائے داخلہ محسن نقوی، سائنس اینڈ ٹیکنالوجی خالد مقبول صدیقی کی شرکت

صوبائی وزاء شرجیل میمن، ناصر شاہ اور ضیاء الحسن لنجار بھی اجلاس میں شریک

اجلاس میں وفاقی اور صوبائی اعلٰی حکام ، قانون نافذ کرنے والے اِداروں کے نمائندوں کی شرکت

٭٭٭

 

Accessibility Tools
Increase Font

Decrease Font

High Contrast

Negative Contrast

Light Background

Links Underline

GrayScale

Readable Fonts

Reset