جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے آڈیٹر جنرل آف پاکستان کی کارکردگی میں اضافہ کیا جا سکتا ہے، صدر مملکت 

 

اسلام آباد، 01 فروری 2024 ء: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا آڈیٹر جنرل آف پاکستان آفس کا دورہ 

صدر مملکت کو آڈیٹر جنرل آف پاکستان محمد اجمل گوندل  کی جانب سے ادارے کے کردار اور کارکردگی  کے بارے میں بریفنگ دی گئی 

جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے آڈیٹر جنرل آف پاکستان کی کارکردگی میں اضافہ کیا جا سکتا ہے، صدر مملکت 

معیشت کی دستاویز بندی ، حکومتی لین دین ڈیجیٹل بنانے سے شفافیت کو فروغ حاصل ہوگا، صدر مملکت 

آڈیٹر جنرل آف پاکستان کے کردار ، سرگرمیوں ، آڈٹ نشاندہیوں کے بارے میں آگاہی پیدا کرنے کی ضرورت ہے ، صدر مملکت 

قومی خزانے کے درست استعمال ، شفافیت کے فروغ کیلئے پارلیمانی نگرانی ناگزیر ہے، صدر مملکت 

حکومتی مالی انتظام کے نظام کو مستحکم کرنے ، خامیوں کی نشاندہی میں آڈیٹرجنرل کا کردار اہمیت کا حامل ہے ، صدر مملکت 

حکومتی اخراجات میں شفافیت ، مالیاتی احتساب مضبوط بنانے کیلئے قانونی فریم ورک میں بہتری لانے کی ضرورت ہے ، صدر مملکت 

آڈیٹر جنرل آف پاکستان نے صدر مملکت کو مالیاتی احتساب کے عمل میں ادارے کے کردار کے بارے میں بتایا

آڈیٹر جنرل آف پاکستان کا ادارہ آڈٹ عمل مزید مؤثر بنانے کیلئے  اقدامات لے رہا ہے، بریفنگ

آڈیٹر جنرل نے مالی سال 2022-23 میں 95 فیصد کمپلائنس آڈٹ  مکمل کیے ، بریفنگ

آڈٹ اور اکاونٹنگ عمل میں بہتری سے شفافیت ، احتساب اور گڈ گورننس کو فروغ حاصل ہوگا، بریفنگ

جدید ٹیکنالوجی پلیٹ فارمز،  مصنوعی ذہانت  کے ٹولز کو آڈٹ عمل میں شامل کرنے کیلئے اقدامات جاری ہیں، بریفنگ

آڈٹ عمل کی ڈیجیٹلائزیشن کیلئے آڈٹ مینیجمنٹ انفارمیشن سسٹم فعال کر دیا گیا ، بریفنگ

اکاؤنٹنگ عمل کی ڈیجیٹلائزیشن سے پنشنرز کو مؤثر انداز میں رقوم کی ادائیگی میں مدد ملی ہے ، بریفنگ

ڈیجیٹلائزیشن ، ادارے کی کارکردگی میں اضافے سے شہریوں کو براہ راست فائدہ پہنچے گا، بریفنگ

آڈیٹر جنرل آف پاکستان حکومتِ پاکستان سمیت مختلف اداروں کو آڈٹ کی خدمات فراہم کررہا ہے ، بریفنگ

صدر مملکت نے حکومتی شعبے میں شفافیت اور پارلیمانی نگرانی کے نظام میں مدد میں آڈیٹر جنرل آف پاکستان کے کردار کو سراہا

٭٭٭

Accessibility Tools
Increase Font

Decrease Font

High Contrast

Negative Contrast

Light Background

Links Underline

GrayScale

Readable Fonts

Reset