چینی سفیر جیانگ زائی دونگ کی ایوانِ صدر میں صدرِ مملکت سے ملاقات

اسلام آباد، 24 جولائی، 2025: چینی سفیر جیانگ زائی دونگ کی ایوانِ صدر میں صدرِ مملکت سے  ملاقات 

ملاقات میں دوطرفہ تعلقات، باہمی دلچسپی کے امور اور علاقائی تعاون پر تبادلہ خیال

پاکستان چین کے ساتھ اپنے تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتا ہے — صدر مملکت

 دونوں ملکوں کے درمیان تجارت، معیشت، ثقافت اور علاقائی روابط کے فروغ کے وسیع مواقع موجود ہیں — صدر زرداری

خطے میں امن، سلامتی اور خوشحالی کے لیے  مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے — صدر آصف زرداری

چین نے ہر مشکل وقت میں پاکستان کا بھرپور  ساتھ دیا ہے — صدر مملکت

پاکستانی عوام اپنے آہنی بھائی چین کی مستقل حمایت پر شکر گزار ہیں — صدر زرداری

چین پاکستان کی سماجی و اقتصادی ترقی میں کلیدی کردار ادا کر رہا ہے — صدر مملکت

اس موقع پر، چینی سفیر نے صدرمملکت کی آنے والی سالگرہ   پرصدر شی جن پنگ کی جانب سے دلی نیک خواہشات کا خصوصی پیغام پہنچایا۔

***

Accessibility Tools
Increase Font

Decrease Font

High Contrast

Negative Contrast

Light Background

Links Underline

GrayScale

Readable Fonts

Reset