کھیوڑہ، 29 فروری 2024 ء: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا کھیوڑہ نمک کی کان کا دورہ
صدر مملکت کو کھیوڑہ میں پاکستان منرلز ڈیویلپمنٹ کارپوریشن کے مختلف جاری منصوبوں کے بارے میں بریفنگ دی گئی
پنک سالٹ کو عالمی سطح پر موثر انداز میں پاکستانی نمک کے طور پر مارکیٹ کرنا ہوگا، صدر مملکت
پاکستانی خام نمک کو قابل قدر مصنوعات میں بدل کر قیمتی زر مبادلہ کمایا جا سکتا ہے، صدر مملکت
کان کنی کے عمل کے دوران نمک کا ضیاع کم کرنے کے لیے جدید ٹیکنالوجی کو بروئے کار لانے کی ضرورت ہے، صدر مملکت
پاکستان میں ماحول دوست اور ذمہ دارانہ کان کنی کے طریقے اپنانے کی ضرورت ہے، صدر مملکت
پاکستان میں اعلی معیار کا راک سالٹ پایا جاتا ہے، صدر مملکت
پاکستانی نمک معیاری، کم قیمت اور منرلز سے بھرپور ہے، صدر مملکت
صدر مملکت نے سالٹ مائن کے اندر مختلف سیاحتی مقامات کا جائزہ لیا
صدر مملکت کو کھیوڑہ میں پائے جانے والے نمک کے معیار اور مختلف نمکیاتی اجزاء کے بارے میں بھی بتایا گیا
صدر مملکت کھیوڑہ نمک کی کان میں سالٹ لائبریری کا افتتاح کیا
صدر مملکت نے سالٹ لائبریری اور دمہ سینٹر کا بھی دورہ کیا
صدر مملکت نے کھیوڑہ سالٹ مائن میں دمہ سینٹر میں زیر علاج مریضوں سے بھی ملاقات اور گفتگو کی
پاکستان منرلز ڈیویلپمنٹ کارپوریشن کے ایم ڈی نے صدر مملکت کو کھیوڑہ سالٹ مائن سے نمک کی کانکنی کے مختلف پہلوؤں کے بارے میں بتایا
صدر مملکت کو نمک کی کان کنی کیلئے جاری سرگرمیوں کے بارے میں بھی بتایا گیا
صدر مملکت نے کھیوڑہ کان کے تاریخی پس منظر میں خصوصی دلچسپی لی
صدر مملکت نے مہمانوں کی کتاب میں تاثرات بھی قلم بند کیے
***