بلوچستان کے مستقبل کا لائحہ عمل طے کرنے کیلئے تمام سیاسی قوتوں سے بات چیت کرینگے، صدر مملکت 

 

کوئٹہ، 7 مئی 2024ء: صدر مملکت آصف علی زرداری کو وزیرِ اعلٰی آفس میں بلوچستان کی امن و امان کی صورتحال، صوبے میں جاری ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے بریفنگ 

اجلاس میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی ،گورنر بلوچستان شیخ جعفر خان مندوخیل، وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی، صوبائی وزراء اور اعلٰی وفاقی اور صوبائی حکام کی  شرکت

بلوچستان کے مستقبل کا لائحہ عمل طے کرنے کیلئے تمام سیاسی قوتوں سے بات چیت کرینگے، صدر مملکت 

کچھ طاقتیں بلوچستان اور ملک میں استحکام نہیں چاہتی، صدر مملکت

دہشت گردی اور منشیات کی اسمگلنگ کا آپس میں گہرا تعلق ہے ، صدر مملکت 

اسمگلنگ ملکی معیشت کیلئے نقصان دہ ہے ، معاشی استحکام کیلئے اسکا تدارک ضروری ہے ، صدر مملکت 

سرحدی علاقوں کی عوام کے روزگار کیلئے مؤثر حکمت عملی اپنائی جائے، صدر مملکت 

قانون نافذ کرنے والے ادارے دہشتگردی کے خلاف کاروائیاں جاری رکھیں، صدر مملکت 

اجلاس میں دہشتگردی کے خلاف متفقہ قومی بیانیہ اپنانے کیلئے مشاورت شروع کرنے کا فیصلہ 

بلوچستان کی پسماندگی، عوام کی معاشی کمزوریوں کا مکمل ادراک ہے، صدر مملکت 

نرسنگ سمیت مختلف شعبوں میں نوجوانوں کی تربیت کیلئے سندھ حکومت کے نظام کو نقل کیا جاسکتا ہے، صدر مملکت

بلوچستان کے تکنیکی طور پر ہنر مندنوجوانوں کی بیرون ملک نوکریوں کیلئے وزارت خارجہ کے ذریعے مختلف ممالک سے تعاون حاصل کیا جائے، صدر مملکت

صوبے میں صحت کے مسائل زیادہ، سہولیات دیگر صوبوں کے مقابلے میں کم ہیں، صدر مملکت 

صحت سمیت مفاد عامہ کے مختلف شعبوں میں بلوچستان صوبہ سندھ کی خدمات سے استفادہ کر سکتا ہے ، صدر مملکت 

دونوں صوبے مفاد عامہ کے مختلف شعبوں میں تعاون کیلئے مشترکہ طور پر لائحہ عمل طے کریں، صدر مملکت 

بلوچستان کی پسماندگی کے خاتمے کیلئے وفاق کی جانب سے مختص فنڈز کا بر وقت اجراء ناگزیر ہے، صدر مملکت 

عوامی مفاد کیلئے چند منتخب منصوبوں کو ترجیحی بنیادوں پر فنڈز جاری کیے جا سکتے ہیں ، صدر مملکت 

کچھی کینال کی آوٹ سورسنگ  کے امکانات پر غورکیا جائے، صدر مملکت

منصوبوں کی تکمیل کیلئے پبلک -پرائیویٹ پارٹنرشپ  کے نظام پر بھی غور کیا جائے، صدر مملکت

بلوچستان کی زمینوں کو قابل کاشت بنانے ، پانی کی قلت کے حل کیلئے وسطی ایشیاء سے پانی کی ترسیل  اور سیلابی ڈیمز کی تعمیر کی ضرورت ہے ، صدر مملکت

اجلاس میں وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے بھی اظہارِ خیال کیا 

صوبائی حکومت کو گورننس،  ماحولیاتی تبدیلی اور امن و امان کے چیلنجز درپیش ہیں، وزیرِ اعلٰی بلوچستان 

بلوچستان کے دور افتادہ علاقوں میں بنیادی مواصلاتی ڈھانچے کے فقدان کے باعث بنیادی سہولیات کی فراہمی بڑا چیلنج ہے، وزیرِ اعلٰی بلوچستان 

وفاق کی جانب سے پی ایس ڈی پی اور بڑے ترقیاتی منصوبوں کے لئے مختص فنڈز کے اجراء میں تیزی کی ضرورت ہے ، وزیرِ اعلٰی بلوچستان 

وفاق کی جانب سے فنڈز کا بروقت اجراء ہونے سے مفاد عامہ کے منصوبوں کی وقت پر تکمیل ممکن ہے، وزیرِ اعلٰی بلوچستان 

دوران ِ اجلاس صوبائی حکومت کی جانب سے وفاق سے مختلف ترقیاتی منصوبوں پر تعاون کی درخواست کی گئی

ترقیاتی منصوبوں میں برج اعظم خان ڈیم ، کچھی کینال ، حب -دریجی سے دادو سڑک  کی تعمیر شامل ہے

گڈانی شپ بریکنگ یارڈ، گوادر پورٹ، نوجوانوں کو ہنر کی فراہمی ، موسمیاتی تبدیلی کے حوالے سے منصوبے بھی شامل

بلوچستان میں قیام امن کیلئے سنجیدہ ہیں، مستقبل کے لائحہ عمل کیلئے مذاکرات سے انکار ممکن نہیں، وزیرِ اعلٰی بلوچستان 

مذاکرات کا ایجنڈا قومی سطح پر اتفاقِ رائے سے طے کیا جانا چاہیے ، وزیرِ اعلٰی بلوچستان 

٭٭٭

Accessibility Tools
Increase Font

Decrease Font

High Contrast

Negative Contrast

Light Background

Links Underline

GrayScale

Readable Fonts

Reset