Acting President Yousuf Raza Gilani for facilitating business community to promote investment

Islamabad, 6th February 2025: Acting President Syed Yousuf Raza Gilani on Thursday said that the facilitation of the business community was inevitable to promote investment in the country.

The acting president, addressing the inauguration ceremony of a private hotel’s restaurant here, said that Pakistan had immense potential for the private sector’s growth.

Calling Pakistani cuisine globally popular, he said that the country’s culture also held a unique identity.

The acting president also emphasized the concerted efforts to make Pakistan an attractive tourist destination.

He recalled that while being the tourism minister, he elevated the country’s tourism sector to the status of an industry.

He said that the Special Investment Facilitation Council was providing a one-window facility to investors as the business community needed encouragement.

Acting President Gilani also stressed the need for removing the unnecessary impediments for the business community.

He told the gathering that while serving as the minister and prime minister, he had completed various development projects in Islamabad besides taking multiple steps to promote the construction sector while being the housing minister.

***

اسلام آباد، 6 فروری، 2025: قائمقام صدر مملکت، سید یوسف رضا گیلانی نے بزنس کمیونٹی کی سہولت کیلئے غیر ضروری رکاوٹیں ختم کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل سرمایہ کاروں کو ون ونڈو سہولت فراہم کررہی ہے۔ ایوانِ صدر کے پریس ونگ سے جاری بیان کے مطابق قائمقام صدر نے ان خیالات کا اظہار جمعرات کو یہاں نجی ہوٹل کے ریسٹورنٹ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

تقریب میں اراکین پالیمنٹ، ممتاز تاجروں اور دیگر اہم شخصیات نے شرکت کی۔ قائمقام صدر مملکت نے کہا کہ پاکستان کے نجی شعبے میں ترقی کی بڑی صلاحیت موجود ہے، ملک میں سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے کاروباری برادری کو سہولیات دینا ہوں گی۔ قائمقام صدر نے کہا کہ پاکستان کی ثقافت ایک الگ پہچان کی حامل ہے، پاکستان کے پکوان دنیا بھر میں مقبول ہیں، مل کر پاکستان کو ایک پرکشش سیاحتی مقام بناسکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بطور وزیر سیاحت ملک کے سیاحتی شعبے کو انڈسٹری کا درجہ دیا جبکہ ماضی میں بطور وزیر اور وزیرِ اعظم اسلام آباد میں مختلف منصوبے مکمل کیے۔

قائمقام صدر مملکت نے کہا کہ بزنس کمیونٹی کی حوصلہ افزائی کی ضرورت ہے، بطور وزیر ہاوسنگ ملک کے تعمیراتی شعبے کی ترقی کیلئے م±ختلف اقدامات کیے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں سرمایہ کاری کو فروغ دینے کے لیے تاجر برادری کو سہولیات کی فراہمی ناگزیر ہے، اس امدام کے نتیجے میں پاکستان میں نجی شعبے کی ترقی کے بے پناہ امکانات ہیں۔ سید یوسف رضا گیلانی نے پاکستانی کھانوں کو عالمی سطح پر مقبول قرار دیتے ہوئے کہا کہ ملک کی ثقافت بھی ایک منفرد شناخت رکھتی ہے۔

قائم مقام صدر نے تاجر برادری کو حوصلہ افزائی کیلئے غیر ضروری رکاوٹوں کو دور کرنے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے سینٹورس گروپ کے سی ای او اور اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ اینڈسٹری کے سابق صدر سردار یاسر الیاس نے کہا کہ ملک کے پہلے 6 ستارہ لگژری ہوٹل کا اسلام آباد میں افتتاح کردیا گیا ہے جو 380 کمروں پر مشتمل اور جدید سہولیات سے آراستہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہوٹل کے 2 ریسٹورنٹس کا آج افتتاح کیا گیا، انہوں نے تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت پر قائمقام صدر مملکت سید یوسف رضا گیلانی کا شکریہ ادا کیا۔

***

Accessibility Tools
Increase Font

Decrease Font

High Contrast

Negative Contrast

Light Background

Links Underline

GrayScale

Readable Fonts

Reset