Acting President, Syed Yousuf Raza Gilani pays tribute to the security forces on 2 successful military operations against terrorists

اسلام آباد، 15 مارچ، 2025: قائم مقام صدر مملکت، سید یوسف رضا گیلانی کا خيبر پختون خوا میں خوارج کے خلاف 2 مُختلف کامیاب کاروائیوں پر سیکورٹی فورسز کو خراج تحسین 

صدر مملکت نے کاروائیوں کے دوران 9 خوارج جہنم واصل کرنے پر سیکیورٹی فورسز کی بہادری کو سراہا 

صدر یوسف رضا گیلانی نے کاروائی کے دوران جامِ شہادت نوش کرنے والے 2 بہادر جوانوں کو خراج عقیدت پیش کیا 

صدر مملکت کا وطن کیلئے جان کا نذرانہ پیش کرنے پر قوم کے سپوتوں کی بہادری کو سراہا 

پاکستان کی بہادر افواج فتنۃ الخوارج کی سرکوبی کیلئے کامیاب کاروائیاں کررہی ہیں، صدر مملکت

صدر مملکت کا دہشتگردی کے مکمل خاتمے تک کاروائیاں جاری  رکھنے کے عزم کا اعادہ 

 پوری قوم دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اپنی سیکیورٹی فورسز کے ساتھ ہے، صدر مملکت

صدر یوسف رضا گیلانی کی شہداء کیلئے بلندی درجات، اہل خانہ کیلئے صبر جمیل کی دعا 

٭٭٭

Accessibility Tools
Increase Font

Decrease Font

High Contrast

Negative Contrast

Light Background

Links Underline

GrayScale

Readable Fonts

Reset