Acting President, Syed Yousuf Raza Gilani pays tribute to the security forces for killing 12 militants in an operation in North Waziristan

اسلام آباد، 6 فروری، 2025: قائمقام صدر، سید یوسف رضا گیلانی کا شمالی وزیرستان میں آپریشن میں سیکیورٹی فورسز کی جانب سے 12 خوارج جہنم واصل کرنے پر فورسز کو خراج تحسین 

قائمقام صدر نے انٹیلیجنس پر مبنی کاروائی کے دوران فتنۃ الخوارج کے دہشت گردوں کا قلع قمع کرنے پر سکیورٹی فورسز کی بہادری کو سراہا

قائمقام صدر کا کاروائی کے دوران جامِ شہادت نوش کرنے والے لانس نائیک محمد ابراہیم  کو خراجِ عقیدت

قائمقام صدر سید یوسف رضا گیلانی نے لانس نائیک محمد ابراہیم شہید کی بہادری اور جذبہ حب الوطنی کو سراہا

قائمقام صدر کا شہید کے لواحقین کے ساتھ اظہار ہمدردی، صبر جمیل کی دعا

دہشت گردوں کے مکمل خاتمے تک سیکیورٹی فورسز کی کاروائیاں جاری رہیں گی، قائمقام صدر 

دہشت گرد عناصر کے خاتمے، ملکی دفاع کیلئے ہمارا عزم غیر متزلزل رہے گا، قائمقام صدر 

قائمقام صدر کا فتنۃ الخوارج کے مکمل خاتمے کے قومی عزم کا اظہار 

٭٭٭

Accessibility Tools
Increase Font

Decrease Font

High Contrast

Negative Contrast

Light Background

Links Underline

GrayScale

Readable Fonts

Reset