کراچی، 29 جنوری 2024ء: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے ایمپلائرز فیڈریشن آف پاکستان کے وفد کی مجید عزیز کی قیادت میں گورنر ہاؤس میں ملاقات
وفد نے صدر مملکت کو بزنس ڈس ایبلٹی نیٹ ورک کے قیام کے بارے میں بتایا
وفد نے پیشہ ورانہ سیفٹی ، صنفی مساوات ، لیبر مارکیٹ میں خواتین کو بااختیار بنانے کے حوالے سے فیڈریشن کے کردار کے بارے میں بھی بتایا
پبلک اور پرائیویٹ سیکٹر کو خصوصی افراد کیلئے نوکریاں پیدا کرنے کیلئے تعاون کرنا چاہیے ، صدر مملکت
معذوری کے حامل افراد کی معاشی سرگرمیوں میں شمولیت ملکی ترقی کیلئے ناگزیر ہے ، صدر مملکت
کام کی جگہ پر سازگار ماحول سے خصوصی افراد یکساں طور پر اپنی صلاحیتیں منوا سکتے ہیں، صدر مملکت
مقامِ کار پر خصوصی افراد کی شمولیت اور اس حوالے سے شعور میں اضافہ ہورہا ہے ، صدر مملکت
حالیہ برسوں میں برسرِ روزگار خواتین کی تعداد میں اضافہ دیکھا گیا ہے ، صدر مملکت
مقامِ کار پر انسدادِ ہراسیت کے قوانین اور بہتر ماحول تعداد میں اضافے کی وجہ ہیں، صدر مملکت
انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبے میں نوکریاں اور ریوینیو پیدا کرنے کی بڑی صلاحیت ہے، صدر مملکت
فیڈریشن انفارمیشن ٹیکنالوجی کے سیکٹر پر خصوصی توجہ مرکوز کرے، صدر مملکت
صدر مملکت نے ہنر مند افرادی قوت کی پاکستان اور بیرون ملک قبولیت کیلئے نیشنل اسکلز پاسپورٹ پروگرام کو بھی سراہا
صدر مملکت نے معذوری کے حامل افراد کی ورک فورس میں شمولیت پر توجہ دینے پر فیڈریشن کو سراہا
٭٭٭