صدر مملکت آصف علی زرداری کا پیغام "قومی یوم استقامت" ۸ اکتوبر ۲۰۲۵

آصف علی زرداری
صدر اسلامی جمہوریہ پاکستان
کاقومی یوم استقامت 08 اکتوبر 2025ء، پر پیغام

***

ہر سال ۸ اکتوبر کو ہم ۲۰۰۵ کے اُس تباہ کن زلزلے کو یاد کرتے ہیں۔ صدر مملکت

 ہم اُن تمام لوگوں کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں جنہوں نے قدرتی آفات کا سامنا یکجہتی کے ساتھ کیا ۔ صدر زرداری

یہ سال اُس زلزلے کی بیسویں برسی ہے۔ صدر مملکت

 ہماری قوم زیادہ مضبوط، زیادہ متحد اور زیادہ پُرعزم ہو کر ایک تابناک مستقبل کی تعمیر کی طرف بڑھی۔ صدر زرداری

اصل طاقت مشکلات سے بچنے میں نہیں بلکہ اُنہیں ایمان، اتحاد اور جدت کے ساتھ عبور کرنے میں ہے۔ صدر زرداری

آئیے ایک ایسی قوم تعمیر کریں جسے کوئی آفت اپنی ہمت سے محروم نہ کر سکے۔ صدر مملکت

اسی سال ہم نے ایک اور تباہ کن مون سون سیلاب کا سامنا کیا۔ صدر زرداری

 جس میں بڑی تعداد میں لوگ آج بھی بے گھر ہیں۔ صدر مملکت

 زراعت، بنیادی ڈھانچے، خدمات اور روزگار کے شعبوں میں بھاری نقصانات ریکارڈ کیے گئے ہیں۔ صدر مملکت

پاکستان کے ڈیزاسٹر مینجمنٹ فریم ورک نے نمایاں پیش رفت کی ہے اور اب یہ بہترین ماڈلز میں شمار ہوتا ہے۔ صدر مملکت 

 بار بار آنے والی آفات یہ تقاضا کرتی ہیں کہ ہم اپنی تیاری کو مزید مضبوط کریں۔ صدر مملکت

 پائیدار ترقی کو فروغ دیں اور معاشرے کے تمام طبقات کو اس عمل میں شریک کریں۔ صدر زرداری 

 تمام اسٹیک ہولڈرز باہمی تعاون سے آفات کے اثرات کو کم کرنے، مشترکہ تیاری کو بڑھانے اور ضرورت مندوں کے تحفظ کے لیے بھرپور کردار ادا کریں۔ صدر مملکت

اللہ تعالیٰ ہمیں ایک زیادہ محفوظ، زیادہ مضبوط اور زیادہ مستحکم پاکستان بنانے میں اپنی رہنمائی عطا فرمائے۔ آمین۔

***

Accessibility Tools
Increase Font

Decrease Font

High Contrast

Negative Contrast

Light Background

Links Underline

GrayScale

Readable Fonts

Reset